
گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر پورٹ اور اس سے ملحقہ سمندری راستوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی خصوصی ’’ٹاسک فورس ایٹی ایٹ ‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ٹاسک فورس کے قیام کا افتتاح کیا جن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ گوادرپورٹ کا تحفظ یقینی بنائے گی۔