بلوچستان کے بہترین کالج بی آرسی لورالائی کے اساتذہ کی ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: لورالائی ریذیڈنشل کالج کے اساتذہ نے بنیادی تنخواہ میں اضافے میں تاخیر پر ہڑتال کرکے 600طلباء کو گھر بھیج دیا اور کالج کو تالے لگادیئے جبکہ بنیادی تنخواہ میں اضافے کی سمری منظوری کے آخری مراحل میں ہے، کالج اساتذہ نے 600طلباء کے مستقبل کو داؤپر لگا دیا طلباء کے والدین اس صورتحال کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے ،



گڈانی ،بحری جہاز میں لگی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ کو تیسرے روز بھی نہ بجھایا جاسکا، تحقیقات کے لیے 20افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے جہاز کے خریدار چودھری عبدالحفیظ کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ٹھیکیدار پہلے ہی زیرحراست ہے۔جہاز میں موجود کروڈآئل اور گیس سیلنڈر کے دھماکے وقفے وقفے سے جاری ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔



گڈانی شپ بریکنگ یارڈ بلوچستان حکومت کی ملکیت ہے ملکر سانحے کی تحقیقات کرینگے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


حب: وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ سانحہ گڈانی کے ذمہ داران کاتعین کرنے کے لیئے جو بااختیار کمیٹی بنی ہے رپورٹ سامنے آنے پر کوتائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی چاہے وہ صنعت کار ہوں یا سرکاری ملازم ہو



سانحہ پی ٹی سی ، بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء بحث کیلئے منظور،بحث7نومبرکوہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بدھ کے شام کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے سانحہ پی ٹی سی پر بحث کیلئے تحریک التواء پیش کردی جو اسمبلی نے متفقہ طورپر منظور کرلی تحریک التواء پر بحث 7نومبر کو ہوگی ۔ اس سے قبل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے اپنی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں بے



سانحہ گڈانی، شفاف تحقیقات ہوگی، مزدوروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنائینگے،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ذاتی مفاد کے حصول کے لیے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کانکنی، ماہی گیری اور گڈانی شپ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، کان مالکان اور ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کیا جائیگا کہ وہ محنت کشوں کی جانوں کی حفاظت



گڈانی آتشزدگی، جاں بحق مزدوروں کی تعداد20ہوگئی ،وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

| وقتِ اشاعت :  


حب/کراچی: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں گذشتہ روز دھماکے کے بعد لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی، واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد20ہوگئی ہے۔ گذشتہ شب معطل کی گئی امدادی کارروائیوں کا دوبارہ سے آغازکردیاگیا۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گڈانی شپ یارڈ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ آپے سے باہر ہوگئی۔



بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں ٹرا ما سینٹر ز کے قیام کو یقینی بنائیں گے ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے سول ہسپتال میں پی ٹی سی کے زخمیوں کی عیادت کی پروفیسر سرجن ڈاکٹر جمیل ،ایم ایس ڈاکٹر فرید سمالانی، سلطان لہڑی ، نور اللہ موسی خیل ، ڈاکٹر سرور کاکڑ اور دیگر ڈاکٹرز اور پارٹی کے نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، آغا خالد شاہ دلسوز ، ملک گامن خان مری ، سردار رحمت اللہ قیصرانی ، ، دوست محمد بلوچ ،حفیظ اللہ بنگلزئی ، نوریز مری ، ہدایت اللہ جتک رضا بلوچ و دیگر نے سول ہسپتال میں پولیس ٹریننگ کالج کے زخمیوں کی عیادت کی



پی ٹی سی حملہ ،بلوچستان کی جیلوں میں سیکورٹی ریڈ الرٹ ،کوئٹہ ،مچھ، خضدار اور گڈانی جیل حساس قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف جیلوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ، گڈانی، مچھ اور خضدار میں واقع جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، انٹی ٹیررسٹ فورس اور آر آر جی فورس کے اضافی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جدید آلات کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔



ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہم نے پر امن بلوچستان پیکج دیا ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی: سابق وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ عوام کا خون چوسنے والوں کو عوامی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال پھینکے بغیر بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے نیشنل پارٹی مظلوموں کی جنگ لڑ رہی ہے پچیس دونوں میں گوادر کا سودا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گوادر کی زمینوں کی الاٹمنٹ کینسل کرکے بلوچستان کی عوام کو دوبارہ مالک بنا دیا



کوئٹہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا پہلا فیز2019میں مکمل کرکے عوام کو سفر کی سہولت فراہم کرینگے،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ویژن کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کاپہلا فیز 2019 میں مکمل کر کے عوام کو سفر کی سستی اور آرام دہ سہولت فراہم کر دی جائے گی، منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے،