
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر یہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائے گا،تمام سیکورٹی ادارے ملکردہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کام کر رہے ہیں دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے،ہمارے دشمن کو ہماری ترقی قابل قبول نہیں انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام آئی جی آفس چوک پر پولیس ٹریننگ سینٹرحملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں شمعیں روشن کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہی،