کراچی سے گوادر جانے والی کوچ سے اغوا کئے گئے مسافر بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


پسنی: کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ سے اغوا کئے گئے 20 مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ لیویز ذرائع کا کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو جیسے ہی پسنی سے مکران کوسٹل ہائی وے پر آئی تو نقاب پوش مسلح افراد نے کوچ روکوا دی اور تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 15 سے 20 افراد کو اغوا کر کے



بندوق اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، بلوچستان کی محرومی مایوسی میں تبدیل ہوچکی ہے، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومی اب مایوسی میں بدل چکی ہے، ہتھیار ڈالنے والوں کو پیسے دیے جارہے ہیں،جب تک مقتدرہ قوتوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوگا حالات میں بہتری نہیں آئے گی اور نہ ہی مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا۔ وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارت ودیگر ممالک سے مدد مانگنے والے ریاست کے خلاف ہیں، حیربیار مری اور براہمداغ بگٹی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں‘ ہتھیارڈالنے والوں کو پیسے نہیں دیے جارہے اب بھی مذاکرات کی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں، بلوچ ری پبلکن پارٹی نام کی کوئی جماعت پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران کیا۔



ریاستی فریم ورک میں رہ کر بلوچستان کے مسائل حل کرینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل کے لئے مائنڈ سیٹ تبدیل ہونا ضروری ہے ورنہ چھٹی بغاوت کو روکا نہیں جا سکے گا۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر ہو چکی ہے کوئٹہ مغرب کے بعد قبرستان میں تبدیل ہو جاتا تھا ا ب عید پر صبح 3بجے تک بازار کھلے رہے ۔ہماری قیادت میں بلوچستان حکومت کو فعال بنایا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کام شروع کیا جا چکا ہے سکول، یونیورسٹیاں اور ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ پسماندہ علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کے لئے پہلی مرتبہ فنڈز فراہم



گوادر کی ترقی ہمارے لئے نہیں ہے, افغان مہاجرین کی آبادکاری کے بعد اب چائنیز کو بلوچ قوم پر مسلط کیاجارہاہے،اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: گوادر پورٹ کا اختیار بلوچستان کو نہ دیا گیا تو ترقی و خوشحالی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں بلوچستان میں کشت و خون ، نوجوانوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں دے کر حکمران نفرت کے بیج بو رہے ہیں ان نفرتوں کے ذمہ دار بھی حکمران خود ہی ہیں جو اب بھی طاقت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ایسے حالات میں مہر و محبت کی امید رکھنا خام خیالی ہے ترقی کی جو راہیں لاہور کی طرف جا رہی ہیں ان سے بلوچستان کی نہیں پنجاب کی ترقی ہو گی اہل بلوچستان کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ضیاء کے دور سے ہی افغان مہاجرین کو بلوچستان میں آباد کیا گیا اب بلوچ قوم پر چائینز کو بھی مسلط کیا جا رہا ہے



ایرانی اجناس کی برآمدات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو طاقت استعمال کرینگے، اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے ایران اور پاکستان کے درمیان درآمد اور برآمد پالیسی برابری کی بنیاد پر وضع کرنے ہیلتھ ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے شرائط کو ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی چاول کے نمونوں کی جانچ زاہدان میں کرنے سے متعلق قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ خنائی مسلم باغ کا تاہرنائی اور کچ ہرنائی کا تا زیارت سنجاوی سڑکوں کو این ایچ اے کے حوالے سے متعلق قرارداد موخر کردی گئی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے قائمقام سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سردار اختر جان مینگل کی جانب سے محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات کرنے کے حوالے سے محرک اور وزیرکی عدم موجودگی کے علاوہ محکمہ کی جانب سے جوابات نہ ملنے پر سپیکر نے رولنگ دی



سوشلزم درندگی ہے جمعیت کا رکن اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے تیار رہیں اب یہ نافذ ہوکر رہے گا، مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


خانوزئی: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذکے لئے زہنی طورتیاررہے،اب یہ نافذہوکررہے گا،شوسلرزم درندگی ہے، گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل کرنے نہیں دیں گے،قوم پرستوں نے ڈیورنڈلائن کی کھدائی کاٹھیکہ لیکراپنانظریہ بیچ دیا،قوم پرستوں کی سیاست افغانستان میں امریکی شکست کے ساتھ دفن ہوئی،جمعیت تاقیامت قائم اورمستحکم رہے گی،ان خیالات کااظہارمرکزی جنرل سیکرٹری،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن، مولانا فیض محمد، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حسین احمد،سیدمحمدفضل آغا،مولاناامیرزمان،مولاناولی محمدترابی،حاجی محمداسماعی کاکڑ،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،صاحبزادہ کمال الدین



افغانستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالے آج خود اسکا شکار ہیں ،پشونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان نے کراچی سبزی منڈی اور قصبہ کالونی میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ قوتوں نے ہمیشہ بحیثیت ملت پشتونوں کے ساتھ ملک میں امتیازی سلوک روا رکھا ہے اور پشتونوں کو ملک میں قومی وحدت ، ملی تشخص کے قیام ، قدرتی وسائل پر واک واختیار سے محروم کرکے انہیں بدترین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورکیا ہے



بلوچستان کو قربانی کا بکرا بنانے کا وقت گزر چکا ،کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کرینگے،سردار یا ر محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اب وہ وقت گزر گیا جب بلوچستا ن کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا تھا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سلگتے مسائل کا خاتمہ کرے گی کارکن اپنے اختلافات کو پس پردہ ڈال کر پارٹی کو مضبوط و فعال بنائیں عمران خان کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے میں پہنچایا جائے بہت جلد بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی انتخابات ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں مرکزی رہنما وسابق صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا



ڈاکٹر مالک کی بار بار درخواست پر ملاقات کی، قومی تحریک میں شامل جماعتیں متحدہو کر مذاکرات بارے جو فیصلہ کریں قبول ہوگا ، براہمدغ بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ قوم دوست رہنما اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمداغ بگٹی کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ انکے پاس اختیارات نہیں ہیں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر پی ایک قومی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو پرامن اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔ بی آر پی نے ہمیشہ بلوچ قومی مسئلے کو سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کی اور کررہی ہے لیکن سکیورٹی اداروں اوراسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بلوچ تحریک کو ہمیشہ بندوق کے زور پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انھوں نے حالیہ دنوں میں مزاکرات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحریک میں



گوادر اوراقتصادی راہداری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے چین کو فری ٹریڈ زون کیلئے اراضی فراہم کردی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی زبان میں گوادر کے معنی ہوا کا دروازہ ہے اور اپنے نام کی مناسبت سے گوادر ترقی کا دروازہ بننے جا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی بھرپور افادیت اور اہمیت کا حامل ہے، تاہم گوادرکے عوام کی ترقی کے عمل میں بھرپور شرکت اور صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شراکت داری اس سے بھی زیادہ اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے چین کو اراضی کی منتقلی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابتدائی مرحلے میں چین کو فری ٹریڈ زون کے لیے 644ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے،