
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق اہم کمانڈر سمیت چھ افرا دہلاک ہوگئے جبکہ کیچ کے علاقے ہوشاب سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔ تربت لیویز کے مطابق پہلا واقعہ جمعہ کے دوپہر ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور ناصر آباد کے کھجور کے باغات میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔