
پشین : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ زراعت سے ہماری معاشی بقاء وابستہ ہے، ثقافتی سرگرمیوں سے ہی ہم اپنی زبان اور سنہری اقدار کو تحفظ دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین بند خوشدل خان میں ھیواد ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اختتامی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی