
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے کھاد سے بھرے دو ٹرکوں کو آگ لگادی ۔ لاکھوں روپے کی کھاد اور دونوں ٹرک جل کر تباہ ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام کو گوادر کی تحصیل پسنی میں شادی کور سے10کلو میٹر دور بطرف بڈوک مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا