اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ دادو ڈیم اور بلوچستان میں نولانگ ڈیم پر 50 کروڑ کرپشن اور مالی بدعنوانی کرنے والے اعلیٰ افسران کا تعین کرکے رپورٹ فراہم کی جائے اور قومی خزانہ سے اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد ان ڈیموں کے منصوبوں کو ختم کرنے والے افسران کے خلاف انکوائری کی جائے ۔