کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبے میں 85 فیصد سکول فعال جبکہ 15 فیصد مختلف تنازعات اور آبادی کی نقل مکانی جیسے مسائل کے باعث غیر فعال ہیں ، عصری اور دینی تعلیمی اداروں سے باہر 35 فیصد بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لئے بھر پور کوششیں جاری ہیں