کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ ، پارلیمانی پارٹی ، مرکزی عہدیدارن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے حالات باالخصوص امن وامان بارے تفصیل سے غور و خوض ہوا ۔ اجلاس میں سانحہ 24 اکتوبر کو 8 اگست کی مانند قومی سانحہ قرا ددیتے ہوئے کہا گیاکہ پے درپے ایسی سانحات کا رونما ہونا صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبائی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے
کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام اور میرے خاندان کا غم ایک ہے جب بلوچستان میں لوگ شہید ہورہے تھے تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان طالبان کے ساتھ فوٹوسیشن کروانے میں مصروف تھے حکومت کے بڑے بڑے محب وطن دہشتگردوں کے خلاف بولنے سے ڈرتے ہیں تاہم اگر ایان علی یا اعتزاز احسن کے خلاف بات کرنی ہو ں تو فوراً پریس کانفرنس بلا لیتے ہیں عمران خان کسی اور کی کٹھ پتلی ہیں اگر نواز شریف نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو قبل از وقت الیکشن کی تحر یک شروع کی جائے گی ۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سانحے کے 3 دن بعد وزیر داخلہ ’اچھے طالبان‘ کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔
پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت بلوچستان اور گوادر کی وجہ سے ہے اوراس سارے منصوبے میں بلوچستان کی ترقی کے لیے صرف 90ملین خرچ ہورہے ہیں وہ بھی ائیرپورٹ پاور پروجیکٹ اور ایکسپریس وے پر جبکہ گوادر کے باسی پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں بلوچستان کے عوام ترقی چاہتے ہیں مگر اس طرح کی ترقی نہیں جو ان کی تباہی کا سبب بنے سی پیک کی مخالفت ترقی کے خلاف نہیں بلکہ استحصال پر مبنی پالسیوں کے خلاف کی جارہی ہے
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر یہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائے گا،تمام سیکورٹی ادارے ملکردہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کام کر رہے ہیں دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے،ہمارے دشمن کو ہماری ترقی قابل قبول نہیں انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام آئی جی آفس چوک پر پولیس ٹریننگ سینٹرحملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں شمعیں روشن کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہی،
جعفرآباد: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی اب معلوم نہیں کہ فی الوقت صورتحال کس نہج پر ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں گورنمنٹ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ۔
پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان ایک کالونی ہے مقتدر حلقوں کے نذدیک یہاں کے لوگ انسان نہیں ہیں قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں آبادی کے حساب سے بڑھائی جاتی ہیں لیکن بلوچستان میں تو آبادی کوکم کرنے والی پالیسی اپنایا گیا ہے اور ہر روز دس سے پندرہ لوگوں کی لاشیں ملتی ہیں ان حالات میں سیٹوں میں اضافہ کیسے ممکن ہوتا ہے
کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند کی کال پر اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں کوئٹہ میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر محمد اسماعیل لہڑی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو کو ہلاک کردیا۔ بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ و بارودبرآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے قلات کے پہاڑی علاقے پارود اور سمالو میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیاجس کے دوران سینکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا۔