کوئٹہ: سپر یم کورٹ نے سانحہ کو ئٹہ کی تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیدیا۔ کمیشن ایک ماہ کے اندر سانحہ کے محرکات کاجائزہ لے کر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کرے گا۔ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت سپر یم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس فیصل عر ب پر تین رکنی بنچ نے کی۔