کوئٹہ +اوتھل: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلابی ریلے آگئے ،سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایف سی ،لیویز اورپولیس سمیت دیگر امداد ٹیموں نے 50سے زائد افراد کو باحفاظت نکال لیاگیاہے ،۔،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 2روز سے ہونے والی مو سلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے آگئے۔