کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان سینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اب ختم ہوناچاہئے پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے بھارت کی جانب سے پاکستان پرالزام تراشی قابل افسوس ہے گزشتہ کئی عرصے سے ملک اندرونی وبیرونی سازشوں کاشکارہے
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دے کر بے روزگاری ، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، کسانوں اور زمینداروں کو نقد آور زرعی اجناس کی کاشت اور زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں اور جدید طریقہ زراعت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو ئٹہ کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ۔ جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحا ل پر بحث کیلئے اپوزیشن ارکان کی طر ف سے پیش کی گئی تحر یک التواء بحث کیلئے منظور کی گئیّ تحریک پر چھ اکتوبر کے اجلاس میں بحث کی جائے گی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں نصف گھنٹے کی تاخیر سے شرو ع ہوا۔
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان اور مفاہمتی پالیسی پر وفاقی و صوبائی حکومت اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں، ایک دہائی سے بلوچستان میں خون بہہ رہا ہے، مذاحمتی تنظیموں کو ساحل و وسائل اور قومی مفاد کے لیے جمہوری جدوجہد کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کلی بارکزئی سے رپورٹ ہوا ہے۔ حاجی عبدالستار کا تین سالہ بیٹا نقیب اللہ پولیو کے قطرے سات بار پینے کے باوجود وائرس کا شکار ہوا ہے۔ بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) کے ترجمان نے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 8خواتین بھی شامل ہیں۔ لیویز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً دو بجے مکران ساحلی شاہراہ پر اورماڑہ کے قریب بسؤل کے مقام پر پیش آیا
خضدار: وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ سرزمین ساحل ووسائل کی پاسبانی کرنے والی جماعت ہے ریکوڈک سے لیکر گوادر کی ساحل اور وسائل کی حفاطت ہماری ذمہ داری ہے ہمارے اوپر تنقید کرنے والوں کو بلوچستان میں ہماری کارکردگی کیونکر نظر نہیں آتی ہے
کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آج تک آزاد نہیں ہوئی جسٹس منیر سے لیکرآج تک عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت چل رہی ہے عدلیہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے وکلاء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی اپوزیشن میں ہونے باوجود جس جذبے اور جوش کے ساتھ یہاں کے باشعور عوام پارٹی میں کر رہے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے عوام مزید ظلم و زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے 68 سالوں سے ایسا کوئی دن نہیں گزارا کہ بلوچ قوم نے اپنے حقوق
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے مزاحمت کاروں کو کچلنا مسئلہ کا حل نہیں سیاسی مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی بڑی وجہ ڈیتھ اسکواڈ تھے جن کا تدارک کردیاگیا ہے