کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک سے بھاگ کر چلے گئے اور اب ڈالرز اور پاؤنڈز میں کھیل رہے ہیں وہ معصوم نوجوانوں کو آزادی کے نام پر لڑوا رہے ہیں عوام اس عیاش اور ذہنی پستی کا شکار دشمن کو پہچانیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا