بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8مارچ کو ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق امیدوار 19فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرو اسکیں گے،20فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کی جائیگی جس کے بعد 22فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا۔



سی پیک کے منصوبوں سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ملا اور سی پیک کے تحت اورینج لائن ٹرین لاہور میں بنائی گئی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:بلوچستان میں اس وقت لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین رخ اختیار کرچکا ہے۔ بلوچستان کے معروضی حالات میں مزاکرات کے کار گر ہونے کے امکان کم ہیں۔ گوادر پورٹ اور ایئرپورٹ بظاہر حربی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔ سی پیک کے منصوبوں سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ملا ہے۔ آئین پر عمل کرنے سے ریاست کی سمت درست ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آر سی ڈی کونسل کے زیر اھتمام گوادر کتاب میلہ میں منعقدہ بلوچستان کی موجودہ صورت حال کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سیشن کی میزبانی ملک کے معروف صحافی و مصنف مظہر عباس کررہے تھے۔ میزبان کی طرف سے پوچھے گئے تیز و تند سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں مقتدرہ کی پالیسی عوام دوست نہیں بل کہ بلوچستان کے لئے سیکورٹی نقطہ نظر سے پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار پانچ اضلاع کے سوا اکثریتی اضلاع میں مقتدرہ کے منظور نظر اسمبلی تک پہنچتے ہیں اور اکثریتی اضلاع میں جاگیر داری اور قبائلیت ہے جہاں سماجی ارتکاء کا تصور محال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو اسمبلی چل رہی ہے وہ منیج ہیں اپنی سیاسی زندگی میں ایسی منیج حکومت نہیں دیکھی ہے جو آکشن کے ذریعے معرض وجود میں لائی گئی ہے، جن اسمبلی ممبران نے آکشن کے ذریعے اسمبلی تک رسائی حاصل کی ہے وہ ٹریڈ کا خواہاں ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں گورننس کے مسائل نے جنم لئے ہیں جس کے نتیجے میں سماجی اور اقتصادی تبدیلی متاثر ہورہی ہے۔ بلوچستان میں بے تحاشا بدعنوانی ہے جس کی انٹرنیشنل ٹرانپیسی کے اداروں نے بھی نشاندہی کی ہے۔



بلوچستان کو علمی میدان میں پیچھے رکھا گیا ہے، کتاب دوستی دوستی کو فروغ دینا ہوگا، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاریکو کتاب میلہ مہم بلوچستان کتاب کاروان پر ” بلوچستان کتاب کاروان مہم، اہمیت، تنظیمی موقف اور حکومتی قدغنیں ” کے عنوان سے کوئٹہ میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمنار کا مقصد تنظیم کی جانب سے جاری کتاب میلہ مہم کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا، مہم کی اہمیت، افادیت و کامیابی کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنا اور مہم پر پولیس و حکومتی اداروں کی جانب سے بلاجواز خلل ڈالنا اور مختلف طریقوں سے کتب بینی پر قدغن لگانے کے بارے آگاہی پھیلانا تھا۔ میں پینل ڈسکشن، تقاریر، پیپر، ڈاکیومنٹری سمیت ڈرامہ شامل تھا۔



ریاست نے مدارس کو طعن و تشنیع کے سوا کچھ نہیں دیا، حافظ حمد اللہ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ :جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست نے مدارس کو طعن و تشنیع کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکمرانوں کا مدارس کے ساتھ متعصبانہ اور نفرت انگیز رویہ اسلامی مملکت کے حکمرانوں کے شایانِ شان نہیں ہے۔



گوادر بک فیسٹیول کا تیسرا دِن بھی فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کے لئے دلچسپی کا مرکز بنا رہا

| وقتِ اشاعت :  


پہلے سیشن میں خیرجان خیرول کی نظامت میں بلوچی فلموں کے معروف اداکار سرفراز محمد کے ساتھ نشست منعقد کی گئی جس میں سرفراز محمد نے اپنے فن اور اپنے فن سے متعلق اپنے تجربات شیئر کئے۔



پیپلز پا رٹی قیا دت نے بلوچستان حکومت کی کا رکردگی پر مکمل اطمنان کا ظہار کیا ہے ،شا ہد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں فریال تالپور کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔