وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں، عبدالخالق اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات جمہوری عمل کی ایک شاندار مثال ثابت ہوئے۔ یہ الیکشن شفافیت، غیرجانبداری اور عوامی اعتماد کا مظہر تھے، جس پر ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس سے منسلک تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔اسپیکر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور مختصر عرصے میں بہتر طرزِ حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔اسپیکر عبدلخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تاہم، کچھ سیاسی عناصر جو انتخابات کے نتیجے میں مختلف اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں،



قلات میں ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات میں ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سنگداس قلات کے مقام پر تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی طرف جانے والی کار گاڑی اور ٹریلر کے مابین خوفناک تصادم ہوا حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا



بلوچستان کے8اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے8اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔پاکستان انسدادپولیو پروگرام کے مطابق ژوب، نوشکی، لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور اوستہ محمدکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا



لسبیلہ قومی شاہراہ ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،10 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل : لسبیلہ میں مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی،جب کہ کھکر گولائی کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرا ٹراؤزر الٹ۔



بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال صوبائی اسمبلی کو آج ان کمیرہ بر یفنگ دی جائیگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق صوبائی اسمبلی ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے حکام ارکان کو بریفننگ دیں گے ۔



خضدار ،بازیاب ہونے والی خاتون عدالت میں پیش پولیس نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  خضدار میں اغواء کاروں سے بازیاب کروائی گئی خاتون آسمہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔



سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +کراچی:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چینی قونصلیٹ کراچی میں “بلوچستان کے وسیلہ روزگار کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے نظام” کے آغاز سے متعلق منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم اقتصادی بنیاد کے بغیر، ہماری تمام تر کاوشیں بیکار اور نافذالعمل نظام کا استحکام غیرمحفوظ رہیگا۔