کوئٹہ/اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے 500ایمرجنسی ٹینٹ اور دیگر ریلیف کا سامان فراہم کردیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے پی ڈی ایم کو 500ٹینٹ اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر ریلیف کا سامان مہیا کردیا گیا
عراقی فورسز نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کے نائب سمیع جاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹوئٹر پر سمیع جاسم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے سیکورٹی فورسز کے ہیروز انتخابات کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے تھے تو دوسری طرف ان کے انٹیلی جنس سروسز کے ساتھی سمیع جاسم کو پکڑنے کے لیے ایک پیچیدہ بیرونی آپریشن کر رہے تھے
امریکا اور برطانیہ نے کابل میں رہنے والے اپنے شہریوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کے لیے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات کرنی چاہیئے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا قائدانہ کردار ادا کرے،کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہی طالبان کو شہرت ملی،اشرف غنی کی حکومت اور ان کی سیکورٹی فورسز اب کہاں ہیں؟
امریکا میں جوہری انجینیئر اور اس کی اہلیہ کو جوہری آبدوزوں سے متعلق خفیہ معلومات دوسرے ملک کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی ایف بی آئی حکام کے مطابق انہوں نے ایف بی آئی ایجنٹ کو غیر ملکی نمائندہ بنا کر جوڑے کے پاس بھیجا، جو اسے انتہائی حساس معلومات دینے کے لیے تیار ہو گئے۔
لاہور: پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر10 روزہ دورے کے لئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔خلیجی اخبار اور اماراتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے۔
چین کے شمالی صوبے شین زی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق شین زی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صوبے کے 70 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔
دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ شدت پسند گروہوں ، امریکی شہریوں کے انخلا اور انسانی امداد پر توجہ مرکوز کی گئی۔امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ طالبان سے ملاقات ان کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں لیکن طالبان سے ہونے والے مذاکرات”صاف اور پیشہ ورانہ” تھے۔ اس گروپ سے متعلق اس کے اقدامات سے اندازہ لگایا جائے گا ۔
صنعا: یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے کو کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تاہم گورنر محفوظ رہے، حملے کے وقت وزیر ماحولیات بھی گورنر کے ہمراہ تھے تاہم کار بم دھماکے میں وہ بھی محفوظ رہے۔