اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریش نے جمعرات کو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اس صورت حال سے نمٹنے میں ہر طرح مدد کے لیے تیار ہے۔
20 اکتوبر کو افغانستان کی صورتحال سے متعلق ہونے والے مذکرات میں افغان طالبان کو بھی ماسکو مدعو کیا جائے گا۔مذاکرات میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتے حالات اور انسانی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
باماکو: افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجےمیں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی جب کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
تائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ میں تبادلہ خیال ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔اتنے سارے صارفین کا ایک ساتھ ٹیلی گرام پر رخ کرنے پر بانی پاول دروف نے فخر محسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ہمشہ سے مشکل صورتحال کو بہترین طریقے سے سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ٹیلی گرام حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز میں سرفہرست رہی ہے، جبکہ اس ایپ کے سال کے شروع تک 500 ملین ماہانہ فعال صارفین تھے۔
جنیوا: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے 2050 میں 5 ارب سے زائد لوگوں کو پانی تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ‘سی او پی 26’ سربراہی اجلاس میں آبی وسائل سے متعلق اقدام اٹھائیں۔ اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں پہلے ہی 3 ارب 60 لاکھ افراد کو سالانہ کم از کم ایک ماہ تک پانی کی ناکافی رسائی حاصل تھی۔ڈبلیو ایم او کے سربراہ پیٹیری تالاس نے کہا کہ ہمیں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی سینیٹرز نے ویزا تنازعے پر 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا۔
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے مبرا کردیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین پاکستان آرہی ہیں، وہ 7 رکنی وفد کے ہمراہ 7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفد کے استقبال کے لئےوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔