ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پینل نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 3 برس کےدوران سی پیک پر غیر تسلی بخش کارکردگی پر چینی کمپنیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔
واشنگٹن، بیجنگ، نئی دہلی، ٹوکیو،پیرس(جنگ نیوز،خبرایجنسیاں)چین کیخلاف امریکااور برطانیہ کے نئے محاذ، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور تائیوان شامل ہونگے ،سہ فریقی دفاعی اتحاد کے تحت امریکا اور برطانیہ آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی فراہم کرینگے۔
ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔
کانو: نائجیریا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے بم اور راکٹ حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے مغربی افریقا سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروپ نے ریاست بورنو کے دارالخلافہ میدوگری اور مونگنو کے گاؤں کے درمیان ایک ہائی وے پر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔
افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستانی مصنوعات کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئی ہیں۔ حکومت اور تاجر دونوں ہی تجارت کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔
یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دے دیا۔اس حوالے سے یورپی یونین میں قرارداد بھی پاس کی گئی ہے جس میں یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت میں واپس نہ بھجنے پر زور دیا گیا ہے۔