پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، امریکی سینیٹر کانگریس میں پیش بل پر برس پڑے

| وقتِ اشاعت :  


امریکی سینیٹر کرس  وان ہولن کانگریس میں افغانستان سے متعلق پیش بل پر پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کرس وان ہولن نے کانگریس میں پیش کردہ بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سینیٹر بل پیش کر سکتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ بل قانونی حیثیت اختیار کرلے۔



جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملا برادر

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز  میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کیا۔



آسٹریلیا نے 18 ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے 18 ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل ہوگیا ہے لہٰذا اب شہریوں کو بیرون ملک جانے اور بیرون ملک موجود لوگوں کو آسٹریلیا آنے کی اجازت جلد دے دی جائے گی۔



ملاوی,سابق ڈپٹی اسپیکر کی پارلیمنٹ میں خودکشی

| وقتِ اشاعت :  


جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں ایک سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر پستول سے خودکشی کرلی ہے۔کلیمنٹ چیویا جمعرات کو عمارت میں گئے تھےتاکہ دو سال قبل دفتر چھوڑتے وقت ملنے والی گاڑی کے اخراجات کے متعلق بات چیت کر سکیں۔



دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، معید یوسف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔