مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت وادی کی تمام بڑی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوسکے۔ 



دنیا: کورونا وائرس کیسز 22 کروڑ 40 لاکھ سے زائد

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 437 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 21 ہزار 294 ہو گئیں۔



طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں۔



چینی اور امریکی صدور کے مابین 7 ماہ میں پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کےدرمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سرکاری میڈیا کےمطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان گفتگو میں رابطے برقرار رکھنے،  ورکنگ ٹیموں کی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔



طالبان نے سابق حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی افراد کے اکاؤنٹس بند کر دیے

| وقتِ اشاعت :  


طالبان نے سابق افغانستان حکومت سے تعلق رکھنے والے کئی حکام کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ گزشتہ حکومت کے لیے کام کرنے والے کچھ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔



کالعدم تنظیموں کو افغانستان میں کام کرنےکاموقع نہیں ملناچاہیے

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہناہے کہ کالعدم تنظیموں کو افغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا ہے کہ ماضی میں  افغان سرزمین کو دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔ امید ہے افغان سر زمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی دینے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے منجمند اکاونٹس کی بحالی ضروری ہے۔ عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل کی امداد کرے۔