اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، نجی سرمایہ کاری کو تحفظ کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، بہتر پالیسیوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
طالبان نے اقوم متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا مطالبہ کردیا اور عبوری حکومت نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نامزد کردیا ہے۔افغان وزیر خارجہ امیرمتقی نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ انہوں نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا کہ نئی افغان حکومت اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے اپنا موقف بیان کرنا چاہتی ہے۔
طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے، جس میں افغان کرکٹر بھی شریک ہیں۔
لبنانی عوام کو ان دنوں ایندھن کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ ایندھن کی قلت سے ہر شعبہ زندگی کے لوگ پریشانی ہیں۔ توانائی کے بحران نے کم سن بچوں اور مریضوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال رکھی ہے، تاہم کئی ایسے ڈاکٹرز ہیں جو ہر مشکل کو پار کر کےاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
کابل: نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امن بارے کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے، پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن افغانستان کے اندرونی حالات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے پر علاقے میں ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جنہوں نے 2 پائلٹس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، ممکنہ طور پر علاقے میں دھند کے باعث ہلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
نئی دلی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لئے وقت کا انتخاب یہ دونوں ملک ہی کریں گے۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔
جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے، کینیڈا عام انتخابات 2021 میں وٹوں کی گنتی جاری ہے۔حکمراں جماعت لبرلز کی ایک بار پھر اقلیتی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کےساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔