سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت مظلوم اقوام کیلئے سانحہ ہے ،امریکہ میں تعزیبی ریفرنس

| وقتِ اشاعت :  


میامی: گزشتہ روز امریکی شہر میامی میں ایک تعزیتی اجلاس میں بلوچ سیاستدان اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار عطا اللہ مینگل کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں بلوچ اور امریکی شہری شریک تھے ، بلوچ امریکن کانگریس (بی اے سی) کے صدر ڈاکٹر تارا چند کے گھر پر منعقد ہوا۔



دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ ہو گئیں

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 279 ہو گئیں۔



کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: کابل ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا کر 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کو ہلاک کرنے والے بمبار نے 2016 میں بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔ داعش کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں بھی رہا ہے۔



فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے پر ایماندار رہے: آسٹریلوی وزیرِ دفاع

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔



‘آبدوز معاہدے میں امریکا اور آسٹریلیا نے جھوٹ بولا، برطانیہ تیسرے پہیے کی طرح ہے’

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کے وزیر خا رجہ جین ایو لے ڈرائن نے کہا ہے کہ امریکا اور آسٹریلیا نے آبدوز خریداری کے ٹھیکے سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔جین ایو لے ڈرائن کا کہنا ہے کہ آبدوز معاملے پر جھوٹ، توہین اوراعتماد توڑنا نہیں چلے گا، سفیر واپس بلا کر ظاہر کیا کہ ہم کس قدر ناراض ہیں اور ہمارے درمیان بحران ہے۔



طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں شہری نے آرام سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پورا بزنس کیبن بک کروالیا تفصیل کے مطابق ممبئی سے  چنئی جانے والی پرواز میں جے کلاس یعنی کے بزنس کلاس کے تمام ٹکٹ ایک ہی مسافر نے خریدے۔ پورے کیبن میں دو ہی سوار تھے ایک مالک اور دوسر اس کا پالتو کتا۔