ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے، یو این سیکریٹری جنرل

| وقتِ اشاعت :  

UN

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا ہے کہ ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے افغان عوام کیلئے ان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔



سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی ختم کردی

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہِ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔



دنیا کے سب سے بڑے جھولے کا افتتاح

| وقتِ اشاعت :  


اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے ” عین دبئی ” کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔



عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کر دی

| وقتِ اشاعت :  


کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔ادارے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ  دیکھنا ہو گا کہ کس طرح طالبان کا قبضہ ملک کی ترقی کے امکانات پراثر انداز ہو گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔



31 اگست کے بعد امریکا کیخلاف نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے والی مذہبی و سیاسی تنظیم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک پر ان کے کنٹرول کے بعد سے تشدد یا قتل و غارت گری کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، امریکا نے 31 اگست تک انخلا مکمل نہ کیا تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔