بھارت میں بڑے پیمانے پر جعلی کورونا ویکسین لگائی گئی: عالمی ادارہ صحت

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی کووی شیلڈ نامی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں بڑے پیمانے پر بھارت اور افریقا میں لگنے کی نشاندہی کی ہے۔ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی اور اگست کے درمیان حکام نے کووی شیلڈ ویکسین کی جعلی خوراکیں ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جب کہ ویکسین بنانے والی کمپنی نے  بھی ان خوراکوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔



طالبان نے بند قونصل خانوں کی تلاشی لی اور گاڑیاں ساتھ لے گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی میڈیا نے طالبان پر افغانستان میں بند 2 قونصل خانوں کی تلاشی لینے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے افغان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے قندھار اور ہرات میں بند بھارتی قونصل خانوں کی تلاشی لی گئی جس کا مقصد اہم دستاویزات کا حصول تھا۔



امریکی فوجی طیارے سے گرکر جاں بحق ہونیوالوں میں افغان فٹبالر بھی شامل

| وقتِ اشاعت :  


کابل میں امریکی فوجی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والوں میں افغان نوجوان فٹبالر ذکی انوری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے افغانستان کی نیشنل یوتھ فٹ بال ٹیم میں شامل نوجوان فٹبالر ذکی انوری کابل کے ہوائی اڈے سے نکلنے والے امریکی طیارے سے گر کر جان کی بازی ہارگئے۔



افغانستان میں الیکشن کا وقت نہیں، جامع حکومت ضروری ہے: سہیل شاہین

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ  افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے اس لیے ملک میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ چین افغانستان میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔