امریکی فوجیوں کی فائرنگ، کابل ائیر پورٹ بند

| وقتِ اشاعت :  


کابل ایئر پورٹ پر موجود امریکی فوجیوں نے افغان شہریوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے.  ہوائی اڈے پر افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔  جبکہ ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کرنی پڑی۔



امریکا نے افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

کابل کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد امریکا نے افغانستان میں افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان فوج کی ناکامی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، جس افغان فوج کوگزشتہ 20 برس سے تربیت دی، اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگاسکا۔



اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید

| وقتِ اشاعت :  


غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس سے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔



افغان جنگ امریکا کے پانچویں صدر تک منتقل نہیں ہونے دوں گا، جو بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ امریکا کے پانچویں صدر تک منتقل نہیں کروں گا اور نہ ہونے دوں گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کے لیے بھیجے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 3ہزار سے بڑھاکر 5 ہزار کردی ہے، صدر جوبائیڈن نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم سے مشاورت کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔



امریکی صدر کا مزید ایک ہزار فوجی کابل بھیجنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر نے کابل سے عملے کے انخلا کے لیے مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کا کہنا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے امریکی اورافغان شہریوں کی واپسی کے لیے مزید ایک ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کی منظوری دی ہے۔



 افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: طالبان کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کسی اور ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے:کابل پر قبضے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد طالبان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



عوامی توقعات پر پورا اترنے کا امتحان اب شروع ہوا، ملا برادر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان طالبان کے نائب امیر ملا برادر نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب امیر افغان طالبان نے ملا برادر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فتح پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ہم لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کریں گے۔