ٹیگرے تنازع: امریکا نے اریٹیریا کے آرمی چیف پر پابندی لگادی

| وقتِ اشاعت :  


نیروبی: امریکا نے ایتھوپیا میں ٹیگرے تنازع پر مسایہ ملک اریٹیریا کے آرمی چیف جنرل فلیپوس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ حکومت کی ناکہ بندی کے باعث وہاں لاکھوں افراد کو قحط کا سامنا ہے جبکہ امریکا نے محاصرہ کا مطالبہ کیا تاکہ ملک کے دیگر حصوں میں لڑائی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔



سعودی عرب اورروس کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کوفروغ دینے کے لیے معاہدہ کرلیا۔سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا اوراپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔



طالبان کی درخواست پر ایران کی جانب سے افغانستان کو ایندھن کی فراہمی بحال

| وقتِ اشاعت :  


ایرانی یونین برائے تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کنندگان نے بیان دیا ہے کہ ایران نے طالبان کی درخواست کے بعد کچھ دن قبل افغانستان کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی ہے۔



غزہ کی چار بلند عمارتوں پر اسرائیلی حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ہیومن رائٹس واچ

| وقتِ اشاعت :  


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے مئی میں غزہ کی 4 بلند عمارتوں پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کے لیے عائد الزامات کے ثبوت پیش کرے۔



امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔