امریکا کابل ایئرپورٹ کب خالی کرے گا کچھ نہیں کہہ سکتے، جوبائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جو امریکی افغانستان سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں واپس امریکا ضرور لایا جائے گا، امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ کب خالی کریں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔



نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں، عبداللہ عبداللہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ  نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک کوئی بنیادی بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔



کابل سے 5 دن میں 18 ہزار افراد کا انخلاء

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد گزشتہ 5 دن کے دوران دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے 18 ہزار افراد کا انخلاء کرایا گیا ہے۔یہ اعداد و شمار ایک نیٹو عہدے دار نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں بتائے ہیں۔



پاکستان کی جانب سے طالبان کی مدد کیے جانے کا تاثرغلط ہے،پاکستانی سفیر برائے امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر نے پاکستان کی جانب سے کابل کی طرف پیش قدمی میں طالبان کی کسی بھی قسم کی مدد کے تاثر کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں مکمل طور پر امن عمل کی بحالی میں معاونت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔



طالبان کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے، انہیں ایک موقع دیناہے: برطانوی آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


برطانوی آرمی چیف کا کہنا ہےکہ اس بار طالبان کا رویہ کچھ مختلف ہوسکتا ہے لہٰذا انہیں موقع دینا چاہیے۔برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں حکومت بنانے کے لیے طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے، ہوسکتا ہےکہ طالبان اس مرتبہ ایک مناسب انداز میں سامنے آئیں۔



بھارت میں بڑے پیمانے پر جعلی کورونا ویکسین لگائی گئی: عالمی ادارہ صحت

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی کووی شیلڈ نامی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں بڑے پیمانے پر بھارت اور افریقا میں لگنے کی نشاندہی کی ہے۔ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی اور اگست کے درمیان حکام نے کووی شیلڈ ویکسین کی جعلی خوراکیں ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جب کہ ویکسین بنانے والی کمپنی نے  بھی ان خوراکوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔



طالبان نے بند قونصل خانوں کی تلاشی لی اور گاڑیاں ساتھ لے گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی میڈیا نے طالبان پر افغانستان میں بند 2 قونصل خانوں کی تلاشی لینے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے افغان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے قندھار اور ہرات میں بند بھارتی قونصل خانوں کی تلاشی لی گئی جس کا مقصد اہم دستاویزات کا حصول تھا۔



امریکی فوجی طیارے سے گرکر جاں بحق ہونیوالوں میں افغان فٹبالر بھی شامل

| وقتِ اشاعت :  


کابل میں امریکی فوجی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والوں میں افغان نوجوان فٹبالر ذکی انوری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے افغانستان کی نیشنل یوتھ فٹ بال ٹیم میں شامل نوجوان فٹبالر ذکی انوری کابل کے ہوائی اڈے سے نکلنے والے امریکی طیارے سے گر کر جان کی بازی ہارگئے۔