ہیٹی میں زلزلے کے بعد بارشوں سے تباہی، زلزلہ متاثرین مشکلات سے دوچار

| وقتِ اشاعت :  


ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد  9 ہزار 915 کے قریب ہے.زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں  اور سیلابی صورتحال نے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جاری امدادی کاروائیوں کو مشکل بنا دیا ہے



امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔



افغانستان پر طالبان کا کنٹرول،بائیڈن کی مقبولیت میں کمی

| وقتِ اشاعت :  


 افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد  امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں سات پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جوبائیڈن کی مقبولیت کی درجہ بندی کم ترین سطح 46 فیصد  پر آگئی ہے ۔ یہ درجہ بندی کابل میں افراتفری پر ان کی پالیسیوں پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔امریکی صدر کے افغان تنازع کو سنبھالنے کی حکمت عملی کو جارج ڈبلیو بش سے بھی بدتر سمجھا جارہا ہے جنہوں نے افغانستان میں فوجیں بھیجیں۔



طالبان نے ہمارے اسلحے کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کرلیا: امریکاطالبان نے ہمارے اسلحے کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کرلیا: امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے ان کے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔افغانستان سے آنے والی تصاویر اور ویڈیو میں طالبان کو اسلحے اور گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال رہا یا انہوں نے افغان سکیورٹی فورسز کو دیا تھا۔