ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی مار دی

| وقتِ اشاعت :  


کانگو: جمہوریہ کانگو کے درالحکومت کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنشاسا کی یونیورسٹی کا طالب علم یونیورسٹی اسائمنٹ کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے ماسک پہننے کو کہا۔ طالب علم ہنور شما نے فلم بندی کے دوران ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔



لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل

| وقتِ اشاعت :  


لندن میں اتوار کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد دارالحکومت کے دو بڑے اسپتالوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔طوفانی بارش کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔



طالبان کی پیش قدمی: امریکہ کی افغان حکومت کو فضائی مدد کی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


 طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکہ نے افغان حکومت کو فضائی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔افغانستان  میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ امریکا افغان فوجیوں کی حمایت میں فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح ناگزیر نہیں ہے اور ان کی پیش قدمی کو روکا جا سکتا ہے۔



افغان فورسز کو سب سے پہلے طالبان کا زور کم کرنا ہوگا: امریکی وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کو واپس لینے سے پہلے افغان سکیورٹی فورسز کا پہلا کام  طالبان کا زور کم کرنا ہے جبکہ دوسری جانب طالبان نے سپین بولدک میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کی تحقیقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔



افغان ایئر فورس کو مشکلات، ایک تہائی جہاز ناکارہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی پارليمانی دفاعی کميٹی کے چيئرمين حيدر ابدالی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ افغان فضائيہ کو طالبان کی پیش قدمی روکنے ميں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ امريکی فضائی حملوں ميں کمی بھی طالبان کی پيش قدمی کی وجہ ہے۔



امارات ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی میں توسیع

| وقتِ اشاعت :  


ایئر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں امارات ایئر لائنز نے بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی کیلئے مسافر پروازیں 28 جولائی 2021ء تک معطل کردیں۔