کابل: طالبان نے 60 لاکھ ڈالر کے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت کئی ٹن کا امریکی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی افغانستان میں تیزی سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے امریکہ کا بڑی تعداد میں عسکری سازوسامان قبضے میں لے لیا جبکہ قبضے میں لیے گئے ہیلی کاپٹر کی قندھار شہر میں پرواز بھی کی گئی۔
ترکی میں آگ کے بعد اب سیلاب نے بھی تبای مچا دی ہے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق 1700 سے زائد افراد کو محوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔
کابل: طالبان نے افغانستان کے تین اہم شہروں غزنی اور ہرات اور قندھار پر بھی قبضہ کرلیا جس کے باعث دارلحکومت کابل کافی حد تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد سے افغان فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور افغانستان کے 34 میں سے 12 صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔ جب کہ اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہروں غزنی اور ہرات پر قبضے کے بعد دارالحکومت کابل کے محاصرے میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے آج شام افغانستان کے تیسرے بڑے اور اہم شہر ہرات کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ شمال مغربی صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نوائے پر بھی طالبان قابض ہوچکے ہیں۔
اٹلی: ہماری معلومات کےمطابق جدید تاریخ میں یورپ میں سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جو اٹلی کے مشہور جزیرے سِسلی میں نوٹ کیا گیا ہے جو 48.8 درجہ سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی اٹلی کے کئی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات دیکھے گئے ہیں جن میں پیٹریلیا سوپرانا کا علاقہ سرِفہرست ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ اگست کو سِسلی میں یہ بلند ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے جو یورپ میں ریکارڈ شدہ بلند درجہ حرارت سے 0.8 درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ اب یہ یورپ کا سب سے گرم درجہ حرارت قرار پایا ہے۔
انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں تعینات اپنے سفارتی عملے اور وہاں مقیم شہریوں کو نکالنے کے لیے فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں 3000 فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سےپانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔