سرینگر، علی گیلانی کے انتقال پر احتجاجی مارچ روکنے کیلئے پانچویں روز بھی کرفیو برقرار

| وقتِ اشاعت :  


مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے سینیئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سری نگر میں پانچویں روز بھی کرفیو برقرار ہے۔



بیرون ملک قید 7 پاکستانیوں کو پھانسی کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


قائرہ: مصر میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 8 غیر ملکیوں سمیت دو مقامی افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔



امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا:امریکی سینیٹر لنزے گراہم

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں واپس جائے گا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے  کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔



اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کی جیل سے کڑے پہرے میں علی الصبح 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہوئے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔



سابق امریکی فوجی نے ماں اور گود میں موجود شیرخوار سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شریک ہونے والے امریکی فوج کے سابق اسنائپر نے فائرنگ کر کے ایک شیر خوار سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی کے پولیس حکام کے مطابق سابق امریکی فوجی برین ریلے نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص، 33 سالہ خاتون اور اس کی گود میں موجود 3 ماہ کے شیر خوار اور بچے کی دادی کو ہلاک کر دیا۔



جرمن چانسلر نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب اقتدار میں ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل طالبان رہنماؤں سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے لہذا اب طالبان قیادت سے مذاکرات کرنے چاہئیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ اب طالبان اقتدار میں ہیں اور یہ بات چیت اس وجہ سے ضروری ہے کہ ہمیں نہ صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنا ہے بلکہ وہاں امدادی کاموں کو بھی جاری رکھنا ہے۔



طالبان کا ایک بار پھر پنجشیر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، مزاحمتی اتحاد کی تردید

| وقتِ اشاعت :  


طالبان نے ایک بار  پھر افغانستان کے ناقابل تسخیر  سمجھے جانے والے صوبے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ  قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر اے ایف) نے بھی ایک بار پھر اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  این آر اے ایف کے متعدد کمانڈرز اور جنگجو جھڑپوں میں مارے گئے اور کئی فرار ہو گئے۔



متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے نیا گرین اور فری لانسر ویزوں کا اجرا

| وقتِ اشاعت :  


دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو بنا کسی آجر کے اسپانسر کیے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ ملک میں کم عمر افراد کو بھی پہلی مرتبہ پارٹم ٹائم (جزوقتی) کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔