خواتین کیلئے حجاب ضروری ہے، پورا برقعہ نہیں: طالبان ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے خواتین کے حجاب سے متعلق وضاحت دی ہے۔برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔



طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، دیکھیں گے کہ وعدوں پر عمل کب ہوتا ہے،امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ امید ہے طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔اگر طالبان کہتے ہیں کہ وہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو امید ہے کہ وہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔



اب امریکا کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر مداخلت کرناچھوڑ دینا چاہیے، چین

| وقتِ اشاعت :  


چین نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے، امریکا کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔



جلد قابل قبول سیاسی قیادت کا اعلان کریں گے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

| وقتِ اشاعت :  


طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلی بار منظر عام پر آئے  اور پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کےعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی افغان قوم کا حق تھا اور 20 سال بعد اسے حاصل کیا۔



افغان ٹی وی چینل پرخواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ٹی وی چینل کے سربراہ مراکا پوپل نے ٹوئٹ کے ذریعے چینل پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کی بحالی کی اطلاع دی۔



فیس بک نے افغان طالبان پر پابندی لگادی

| وقتِ اشاعت :  


فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشت گرد تنظیم  ہے اور ہم نے امریکہ کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کردیا ہے۔



امریکا کو افغانستان کے معاملے پر اتحادیوں کی بھی تنقید کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر  اتحادیوں کی جانب  سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے  فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔