افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: طالبان کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کسی اور ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے:کابل پر قبضے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد طالبان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



عوامی توقعات پر پورا اترنے کا امتحان اب شروع ہوا، ملا برادر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان طالبان کے نائب امیر ملا برادر نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب امیر افغان طالبان نے ملا برادر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فتح پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ہم لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کریں گے۔



کابل: علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

| وقتِ اشاعت :  


کابل:  سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقتدار کی پر امن طریقے سے طالبان کو منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاہم سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔



کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پر  نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔



طالبان سے کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا: قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داخل ہو گئے ہیں، اس موقع پر قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ عبدالستار میر زکوال نے کہا ہے کہ طالبان سے کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہو گی۔کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں۔