اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ اس کے ہونے والے شوہر کی نظر اتنی زیادہ کمزور تھی کہ وہ چشمے کے بغیر اخبار بھی نہیں پڑھ سکتا تھا۔ اتر پردیش کے علاقے صدر کوتوالی میں قصبہ جمال پور کی ’ارچنا‘ اور قصبہ بنشی کے ’شیوم‘ کی شادی طے ہوگئی تھی اور دونوں کے گھر والے تیاریوں میں مصروف تھے۔