افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ بھی جاری ہے۔



یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


صنعا: مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔



انڈونیشین حکومت کا اس سال بھی اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنےکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


آبادی کے لحاظ سے  مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث اس بار بھی  اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے خدشات کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال انڈونیشیا سے مسلمان حج کے لیے نہیں جاسکیں گے