لندن: عالمی حدت یا گلوبل وارمنگ اب ایک زبان زدِ عام استعارہ بن چکا ہے۔ جدید تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں بڑھتی ہوئی گرمی سے جتنے بھی لوگ فوت ہوئے ہیں ان میں سے 37 فیصد اموات کی وجہ وہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جو انسانی سرگرمیوں سے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہیں۔