امریکا کا پاکستان، بھارت پر براہ راست مذاکرات کیلئے زور

| وقتِ اشاعت :  


امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کے فیصلے پر تبصرے سے انکار کیا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو تعلقات معمول پر لانے کے لیے براہ راست مذاکرات کرنے چاہیے۔



پاکستانی معیشت پر IMF کی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں رواں سال شرح نمو 1اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، عالمی بینک نےیہ شرح1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہرکی ہے، جبکہ حکومت نےشرح نمو 2 اعشاریہ 1 فیصد اور اسٹیٹ بینک نے 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔



ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت میں امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کے توسط سے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دونوں ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے نمائندے بھی شامل ہیں۔



نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 1800 قیدی فرار

| وقتِ اشاعت :  


ابوجا: نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔ نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جب کہ حملے کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔