جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی ویڈیو جاری

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملےکی ویڈیو جاری کردی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو  میں 8 جنوری 2020کو امریکی فوجی اڈے پر ڈرون کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں 6 ایرانی میزائلوں کو عراق کی عین الاسد بیس پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔



70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی، چینی وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/ بیجنگ: چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 21 مئی 1951 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ گزشتہ ستر برسوں میں چین اور پاکستان نے مل کر تمام تر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے منفرد ’’آہنی دوستی‘‘ تشکیل دی ہے۔ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی اسٹرٹیجک اثاثہ بن چکی ہے۔



پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ریاست الینوائے میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے گی۔شکاگو کے اٹارنی نے 2015 میں فیس بک پر مقدمہ چلایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فیس بک نے 2008 کے الینوائے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی۔



آنگ سان سوچی کو دو نئے الزامات کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مزید دو نئے الزامات کا سامنا، عدالت میں پیش رہنما پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔