پاکستان نے یقین دلایا ہے امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات سے بیجنگ کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا، چین

| وقتِ اشاعت :  


چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات بیجنگ کے مفادات اور چین-پاکستان تعاون کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔



غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


شرم الشیخ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔



فلسطینیوں کے طویل اور دردناک دن ختم ہوگئے، ہم نے 8 جنگیں رکوائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ آج مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی صبح طلوع ہوئی ہے، یہ آسان نہیں تھا، تمام عرب اور مسلم ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکا مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا، نیتن یاہو ہم سے وہ ہتھیار بھی مانگتے رہے جومیں خود نہیں جانتا تھا، ایران کیلئے دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔



ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔



افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست

| وقتِ اشاعت :  


 افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔