شام، نامعلوم طیاروں کا ہسپتال پر بمباری 3 ڈاکٹروں سمیت 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


دمشق: شام کے شہر حلب میں غیر ملکی طیاروں نیہسپتال پر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں 3 ڈاکٹرو ں اور3 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں چند نامعلوم طیاروں نے اچانک القدس سپتال کومیزائل سے نشانہ بنایا جس سے اسپتال میں موجود3 ڈاکٹروں اور 3 بچوں سمیت 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہلاک ہونے والوں میں حفاظت پر مامور 2 گارڈ اور ایمبولینس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں القدس ہسپتال کے مرکزی دروازے پر موجود افراد کو نشانہ بنایا گیا۔



وزیر اعظم ہاؤس میں مریم نواز کی سربراہی میں جھوٹ کی فیکٹری لگی ہوئی ہے، جہانگیر ترین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے ٹیکس سے میڈیا سیل کے نام پر جھوٹ کی ایک فیکٹری لگائی گئی ہے جس کی سربراہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔



اب دستانے دیں گے اشاروں کو زبان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے وہیں مختلف، نت نئی اور منفرد ایجادات سامنے آرہی ہیں، جن کا مقصد ان ایجادات سے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔



ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننے کے بعد سب سے پہلے مسلم مخالف پالیسی پرعمل درآمد کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ صدر بننے کے بعد سب سے پہلے اسلام مخالف پالیسی پر عمل درآمد کروں گا۔