طالبان نے کابل پر قبضہ نہیں کیابلکہ انہیں دعوت دی گئی تھی، حامد کرزئی

| وقتِ اشاعت :  


سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ  طالبان نے افغان دارالحکومت  کابل پر قبضہ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں  اس کی دعوت دی گئی تھی۔سابق افغان صدر حامد کرزئی  نے ایک انٹرویو میں سابق صدراشرف غنی کے ملک چھوڑنے اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو شہر میں داخل ہونے کی دعوت دی گئی تاکہ آبادی کا تحفظ کیا جاسکے اور ملک کو افراتفری سے بچایا جاسکے۔



غیر مستحکم افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں، افغان وزیر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا کمزور افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔



روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی: جی 7 کی تنبیہ

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کے طاقتور ملکوں کے بلاک جی سیون نے  ایران اور  روس کو  وارننگ جاری کر دی ہے۔دنیا کے طاقتور  ملکوں کے بلاک جی سیون کا کہنا ہے کہ  اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔