بلوچستان میں جاری دہشتگردی کا قلع قمع کر کے گاؤں گاؤں پاکستانی پر چم لہرایا ، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان نے سال 2015میں دوہمسایہ ممالک کے ساتھ طویل بارڈر کی نگرانی کو نہایت مستعدی اور جواں مردی سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں سب سے بڑے چیلنج یعنی دہشتگردی کا موثرطریقے سے قلع قمع کرتے ہوئے الحمد اللہ صوبے بھرمیں امن کی فضاقائم کی۔جس کی بدولت پورے صوبے کے ہر تحصیل ہیڈکوارٹر بالخصوص گاؤں کی سطح پر عوام آج پاکستان کے جھنڈے لہرارہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایف سی نے سال 2015میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کا سامان جس میں 399کلو گرام ہیروئن ، 41051کلو گرام حشیش ،ممنوعہ کیمیکل اوربھنگ، 7087کلوگرام افیون ،اور670بوتلیں شراب کی قبضے میں لیکر18 اسمگلروں کو گرفتار کیا ۔اسی طرح صوبے کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ،جن میں مختلف اقسام کے1840 چھوٹے بڑے ہتھیار،112171مختلف ساخت کاایمو نیشن، اور 14097کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لیا گیا



پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر صنعتیں قائم ہونے سے انقلاب بر پا ہوگا ،مولا نا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


جعفرآباد : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ چین اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدات کی روشنی میں ہوا ہے جس کے تحت 45ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کرکے بلوچستان میں تجارت کی نئی رائیں کھول دی گئیں ہیں نیک نیتی ایمانداری سے چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام اور بلوچستان میں صعنتیں قائم کی جائیں تو بلوچستان میں خوشحالی کا انقلاب برپا ہو گا بیروزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا اور بلوچستان تجارت کا گیٹ وے کی اہمیت اختیار کر جائے گا



کیچ ضمنی انتخابات ،مختلف پولنگ اسٹیشنر اور فورسز چیک پوسٹوں پر پانچ راکٹ فائر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر پانچ راکٹ داغے گئے جبکہ سڑک کنارے نصب ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ میں بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب کے موقع پر تمپ، دشت اور مند میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود مسلح افراد کی جانب سے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا۔



بلوچوں کا حق ملکیت تسلیم کرانا اصل مسئلہ ہے ،اقتصادی راہداری ثا نوی حیثیت رکھتی ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بی این پی شہداء کی سیاسی قوت ہے بلوچستان کے وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ ہم بلوچ قومی مفادات کو اولیت دے اقتصادی روٹ ہمارے سامنے ثانوی حیثیت رکھتا ہے اصل مسئلہ بلوچوں حق ملکیت کو تسلیم کرنا ہے 2016ء میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں کوئی مردم شماری قبول نہیں اور نہی صاف شفاف اسے قرار دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ عنایت بلوچ کی برسی کے موقع پر کلی شاہ نواز میں ایک بڑے تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کیا گیا جبکہ مہمان خاص بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ تھے اعزازی مہمان مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ تھے،مرکزی یومن سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی رہنماء و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، یونس بلوچ، میر غلام رسول مینگل ملک محمد ابراہیم شاہوانی ، نورویز بلوچ، عاطف بلوچ ، کامریڈ رحمت اللہ پرکانی ، جاوید جھالاوان بلوچ، جاوید عنایت بلوچ نے خطاب کیا اسٹیج کے سیکرٹری کے فرائض اسد سفیر شاہوانی نے سرانجام دیئے اس موقع پر تلاوت کلام پاک کی سعادت کامریڈ منان بلوچ نے حاصل کئے اس موقع پر لقمان کاکڑ،سعید کرد،ڈاکٹر زین الدین ،ثناء مسرور بلوچ، ستار شکاری ، مصطفیٰ اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے



افغان طالبان سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے داعش سے نمٹا جاسکے گا، خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا۔ سینیٹ میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا ہے اور دہشت گرد تتر بتر ہو رہے ہیں، افغانستان میں امن خطے کے امن کی ضمانت ہے، طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا، اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان ہماری سرزمین سے افغانستان پرحملے نہیں کرسکتے۔ پاک افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں رابطے بڑھائیں گی، کورکمانڈرز،ڈی جی ایم اوز اوردیگرافسرہاٹ لائن پررابطہ رکھیں گے



نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال 2016 کا شاندار آتش بازی سے استقبال

| وقتِ اشاعت :  


آکلینڈ: سال 2015 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورپرشاندار لائٹنگ اورآتشبازی سے سال 2016 کا استقبال کیا گیا اور اسکائی ٹاور پر کاؤنٹ ڈاؤن صفر ہوتے ہی رنگ و نور کی بہار ہوگئی اور اسکائی ٹاور چلملاتی لائٹوں سے کھل اٹھا جب کہ عوام کی جانب سے بھرپورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان میں سال نو کا شاندارآتشبازی سے استقبال کیا جائے گا



عامر موجودہ باؤلرز سے کہیں بہتر، چیف سلیکٹر

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: محمد عامر پابندی کے سبب بلاشبہ گزشتہ پانچ سال سے نہیں کھیلے لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے ہم عصر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ عامر نے اپنی پابندی کے خاتمے کے چار ماہ کے اندر ہی دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے اور ویزا مسائل حل ہونے کی صورت میں ان کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں



سالِ نو کی تقریبات میں دہشتگردی کا خطرہ، یورپ میں سکیورٹی سخت

| وقتِ اشاعت :  


دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر براعظم یورپ کے کئی بڑے شہروں میں سال نو کی تقریبات سے قبل سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے سبب سالِ نو کے موقع پر آتش بازی اور جشن کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ نومبر میں دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی نئے سال کا استقبالیہ آتش بازی کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔ پیرس کے علاوہ لندن، برلن اور ماسکو جیسے بڑے شہروں میں بھی اس موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں



بجلی کاٹنے پر لائن مین کو قتل کرنے والا فوجی افسر گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے آئیسکو کے اہلکار کو گولی مار کر قتل کرنے والے فوجی افسر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کاپوریشن کے اہلکار محبوب احمد کی ہلاکت کا واقعہ بدھ کو ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ٹو میں پیش آیا تھا



کیچ ضمنی الیکشن میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں عوام بلا خوف ووٹ ڈالیں ،آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے عوام بلاخوف وخطر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے حلقہ پی بی 50میں ضمنی انتخابات کے موقع پرتمام پولنگ اسٹیشنوں پرفرنٹیئرکوراورلیویزاہلکارتعینات کئے گئے ہیں عوام بلاخوف وخطر اپناحق رائے دہی استعمال کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوتربت کے دورہ کے موقع پرجمعرات کوحلقہ پی بی 50میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پرحلقے میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے گزشتہ روزتربت کادورہ کیاجہاں پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50کیچ میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اورانتخابات پرامن بنانے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پرفرنٹیئرکور ،لیویز اہلکار تعینات کئے جائیں گے