ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ،جو آج حاصل ہو رہا ہے وہ بہت پہلے مل جانا چاہئیے تھا ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سڑکیں صرف علاقے کی نہیں بلکہ عوام کے مزاج بدل دیتی ہیں اقتصاری راہداری منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی تعمیر معیشت میں بہتری پیدا کرتی ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہوگا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سڑکیں معاشرے بدل دیتی ہیں بلوچستان کی عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے مشکور ہیں



وسائل پر قوموں کی ملکیت تسلیم کیا جائے تو نفرتوں کا خاتمہ ہوگا ،محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافی سے جنم لیتی ہیں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں اقتصاری راہداری منصوبہ سے ملک میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی اہمیت سے ہر انسان واقف ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ارادے نیک ہیں پاکستان انتہائی خوبصورت ملک بن سکتا ہے جہاں دنیا کی تمام سہولیات موجود ہیں مگر آج بھی ہم کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں دراصل دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافیوں سے جنم لیتی ہیں



پی بی پچاس کیچ تھری ضمنی انتخابات آج ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب آج جمعرات کو ہوگا۔ نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن اور بی این پی عوامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایرید کے مطابق حلقہ پی بی پچاس کی نشست مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاجس میں مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی ، نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی اور بی این پی عوامی کے محمد علی رند کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی امیدوار دستبردار ہوئے ہیں تاہم انہوں نے الیکشن کمشنر کو کم از کم چار دن قبل آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے نا م بھی بیلٹ پیپرز پر شائع ہوگئے۔سلطان بایزید کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔اٹھارہ ہزار چھ سو ننانوے ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے جن کیلئے انتہر پولنگ اسٹیشنز اور ایک سو اڑتیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ انتہر پریزائیڈنگ آفیسر سمیت تین سو سے زائد عملے کو بھی روانہ کردیا گیا۔



مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے، جمیل بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے مگر وہ اپنے والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ جبکہ پرویز مشرف کے وکیل سید اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواب بگٹی کی موت ایک سانحہ تھی اسے اللہ کی رضا سمجھ کر بھول جانا چاہیے ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے بتایا کہ ‘‘کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ مجھ سے ملے۔ پہلے بھی انہوں نے ادھر ادھر سے ایسے پیغام بھیجنے کی کوشش کی کہ ہمیں نواب بگٹی کی شہادت کا بہت افسوس ہوا۔ آج ان کی جانب سے ایک عجیب درخواست آئی کہ میں آپ سے اکیلے میں ملنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ عدالت میں ملاقات ہوگئی ، اتنا بس ہے۔ جمیل بگٹی نے مزید کہا کہ ‘‘ اس سے پہلے بھی ہم نے سنا تھا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ معافی چاہیے۔ ہم نے کہا کہ پہلے قتل کررہے تھے تو بڑی بڑھکیں مارہے تھے



کیچ اور گوادر میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق ، بم دھماکے سے ایف سی قافلہ محفوظ، دوسرا ناکارہ بنادیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سڑک کنارے نصب ایک اوربم ناکارہ بنادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت میں سری کہن کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمشیر ولد ولد عبدالمجید سکنہ پیری کہن تربت کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ تربت ہی کے علاقے آبسر میں پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی جسے سات گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت آبسر کے رہائشی عمران ولد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اسی طرح تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور دشت کے علاقے زریں بگ میں نامعلوم دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے قافلے کے قریب بم دھماکا کیا تاہم کوئی جانی قصان نہیں ہوا۔ ایف سی اہلکار گاڑیوں میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے تحت گشت کررہے تھے



سال 2015ء میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ویڈیوز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: 2015ء کا سال جہاں بہت سی دیگر چیزوں کے ساتھ ہمارے دماغوں پر نقش رہے گا، وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جو شاید ہمیں کبھی نہ بھول پائیں۔



گوادر ،کشتی ساز کارخانہ کا مستقبل مخدوش ،سینکڑوں خاندانوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر میں کشتی ساز کارخانہ کشتی سازوں وماہی گیروں کے مستقبل اور ان کے خدشات کے حوالے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی کی سربراہی میں آل پارٹیز ، ماہی گیر نمائندوں اور کونسلران نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مغربی ساحل پر قدیم کشتی ساز فیکٹری میرین ڈرائیو کی زد میں آکر گوادر کے سینکڑوں خاندان کا بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے، گوادر میں منصوبوں کے شروع کرنے سے پہلے جی ڈی اے گوادر عوام اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے ،گوادر کی ترقی میں غریب ماہی گیروں کو شامل کیا جائے، ہمیں وہ ترقی ہرگز قابل قبول نہیں جو عوامی مفادات کیخلاف ہو، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد حسین نے چیئرمین میونسپل کمیٹی آل پارٹیز اور بوٹ میکروں کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کے سپوت ہیں وہ یہاں کے لوگوں کے دکھ درد سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ کشتی سازی کارخانے کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ کشتی سازوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مشورے سے دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا ،



غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے مقد مات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ہوگی چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


سبی: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور عوام کو فوری و سستا انصاف فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،خواتین کے حقوق اور ان کے استحقاق کاتحفظ کیا جائے گا،غیرت کے نام پر قتل کرنوالوں کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ہوگی،وکلاء معاشرے کی زبان ہیں،عوام کا عدلیہ کی جانب رجوع کرنا اور مائل ہونا عدلیہ پر اعتماد کا مظہرہے ،صوبہ بھر کی عدالتوں میں خواتین کے لیے انتظار گاہوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی سیشن کورٹ میں دانش آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین کے لیے انتظارگاہ کی تعمیرجبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے انسداددہشت گردی کی عدالت کے کمپلیکس اور ججز کے بنگلوز کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا،تقریب میں جسٹس ہاشم کاکڑ،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈی آئی جی پولیس انتصارالحسین جعفری،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راشد محمود،انسداد دہشت گردی کے جج میر رفیق لانگو،ماحولیات کے جج میر اختیار خان مرغزانی،سینئر سول جج عنایت اللہ کاکڑ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف کاکڑ،ممبر مجلس شوریٰ قاضی عبدالصمد،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران سمیت وکلاء برادری،قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی



بلوچستان میں کچھ قوتیں وفاق مخالف سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہیں ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں بلوچستانی عوام ان امید رکھتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے افتتاح کے ساتھ اکنامک زونوں کی تعمیر اور گوادر سے ژوب تک ریلوے لائن بچھانے کی فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات دینگے کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بارے میں عوام کے ذہینوں میں اچھی رائے کو پروان چڑھایا جائے جبکہ بعض دوست انجانے میں ان کے سوچ کی تکمیل میں مدد دے رہے ہیں ۔یہ بات نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف کا دورہ ژوب خیرمقدمی بیان میں کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ بلوچستان جو پاکستان کا معاشی مستقبل ہے میں امن وامان قائم ہو اور یہاں کے عوام کی ذہینوں سے وفاق مخالف سوچ کو پروان چڑھا جائے جس کا مقصد بلوچستان میں اس نفرت کی بنیاد پر ووٹ بینک کو وسعت دینا ہے جس کیلئے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کو ہمیشہ ہمیشہ ختم کرنے کیلئے اور محب وطن بنانے کیلئے گوادر کاشغر شاہراہ جوکہ بلوچستان سے گزرنا تھا اپنے مفادات کیلئے ازحد زیادہ کوشش کی کہ وفاق روٹ کو تبدیل کرکے اس منصوبے کو متنازعہ بنایاجائے



جمہوریت ہی سے کسی بھی ریاست کا استحکام لازم ہے ،مولا نا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمہوریت سے ہی کسی بھی ریاست کا استحکام لاز م ہے اور ریاست کی مضبوطی اور استحکام کیلئے صاف شفاف آذادانہ انتخابات ضروری ہیں اس سے نظام مضبوط ہوتا ہے ۔پارلیمنٹ اور جمہوریت پر اعتماد برھتا ہے جہاں انتخابات پر ادارے ،شخصیات اور پارٹیاں اثر انداز ہوں تو نظام پرسے اعتماد اٹھ جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف الیکشن کمیشن نیپال ایودی پراساد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے نیپال میں آذادانہ،شفاف انتخابات کرانے پر الیکش کمیشن نیپال کو مبارکبارد دی اور کہ ا کہ طویل جدوجہد کے بعد قائم ہونے والا جمہوری نطام چلے اورنیپالی قوم کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی۔نیپالی الیکشن کمیشن کے وفد میں الیکش کمیشن نیپال کے ممبر لکشو شرما انڈر سیکرٹری الیکشن کمیشن دیش بندو ھدیقن شامل تھے ۔