کوئٹہ: بلوچستان میں رواں سال کے دوران ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں اوردیگر مختلف واقعات میں 90افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوگئے رپورٹ کے مطابق 4مارچ کولورالائی میں ضلعی پولیس آفیسر کے قافلے پرحملے میں دوپولیس اہلکارجاں بحق20مارچ کوخاران میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پرحملے میں 2اہلکار جاں بحق 27اپریل کوکوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں بھی دو افراد ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنے25مئی کوبلوچستان کے علاقے حب میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ11افراد زخمی ہوگئے 26مئی کوکوئٹہ میں پرتشدد واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے 30مئی میں کوپشین سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کومستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر22مسافروں کواتار کرٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجن میں سے زیادہ ترکاتعلق پشین اورقلعہ عبداللہ سے تھا6جون کوکوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں 4پولیس اہلکاروں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاگیا7
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اسپلنجی نامی علاقے کے قریب پیش آیا۔ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی کی حفاظتی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے پانی لے جانے والی گاڑی اس دھماکے کا نشانہ بنی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے۔ محمد عامر کے معاملے پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، بلے باز محمد حفیظ اور عمر اکمل کی جانب سے محمد عامر کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کئے جانے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا گیا تاہم پی سی بی نے اس معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو عدالتی فیصلے اور نیوزی لینڈ امیگریشن حکام کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے مشروط کردیا گیا
کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق اولمپیئن حنیف خان کو ٹیم کا چیف کوچ اور منیجر مقرر کردیا جب کہ سابق اولمپیئن قمر ابراہیم ان کے نائب کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ہاکی کلب آف پاکستان میں موجود حنیف خان نے اپنی کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پی ایچ ایف کے تنظیمی ڈھانچے پر کئی دنوں تک غور وخوص کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے نئے سال کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا
کراچی: پولیس اور رینجرز نے 2015 میں مختلف مقابلوں کے دوران کراچی میں 696 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا جبکہ اسی عرصے میں 95 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کراچی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 1577 جن میں 544 مشتبہ عسکریت پسند، جرائم پیشہ افراد اور مجرم ہلاک کیے گئے جبکہ پولیس کے 83 اہلکار ہلاک جبکہ 89 زخمی ہوئے
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔خشک اور سرد موسم کے باعث وادی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ اورگردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی ، دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا آسمان پر بادل بھی چھائے رہے ، تاہم صبح دس بجے کے بعد دھند چھٹ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی چار تک جا گرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید سرد اور خشک رہے گا
منگچر : سٹی فیڈرپر بجلی کی آنکھ مچولی جاری، تاجران عوام سخت پریشان، 24گھنٹے میں صرف تین گھنٹے صبح تین گھنٹے شام بجلی فراہم کرتی ہے وہ بھی کم وولٹیج کے ساتھ، تفصیلات کے مطابق ان دنوں سٹی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، تاجر عوام سخت مشکلات سے دوچارہیں ،24گھنٹے میں صرف چھ گھنٹے انتہائی کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے، صبح کے وقت کاروبار کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، عوام بجلی کے اس سخت عذاب میں مبتلاہیں، عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سٹی فیڈر پر بجلی کے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائے دریں اثناء گیس بحران کے شدت سے امور خانہ داری میں سخت مشکلات ،شدید سردیوں میں گیس کی بندش عوام کے ساتھ مذاق ہے، ایک مہینہ پہلے گیس کی بحالی پر تو ہر کوئی اپنی سیاست چمکارہے تھے مگر اب ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار کے قریب ٹریفک کا خطرناک حادثہ مسافر بس اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک تین خواتین سمیت 30افراد شدید زخمی زخمیوں کی چیخ وپکار اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادی ،سول ہسپتال میں میڈیسن اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث زخمیوں کے ورثاء کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق:۔بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب جمالی بائی پاس کے مقام پر بدقسمت وین ڈیرہ اللہ یار سے اوستہ محمد کی طرف جارہی تھی جبکہ مسافر بس ڈیرہ اللہ یار کی طرف آرہی تھی کہ وین اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 31افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی چیخ وپکار پر قریبی آبادی کے لوگ موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دل جلے ویلفیئر گروپ کے نوجوانوں نے زخمیوں کو فور ی طور سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی
گوادر:27دسمبر کے دن آمروں نے جمہوریت کو قتل کر دیا جو کہ پاکستان کی سیاہ ترین دن ہے، شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی ایشیاء کے اندر جمہوریت کی نشانی ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ صرف جہوریت سے کیا جاسکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کو آگے لے کر جائیں، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائد دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے مناسبت سے آر سی ڈی کونسل گوادر میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف فریادی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ، پیپلز پارٹی کے افضل بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین واڈیلہ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ، نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء ماجد سہرابی اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ مکران نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو بچا یا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے سر چ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔جبکہ دو کیمپوں ، تین گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ بالیچہ میں اسکول پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آبسر میں سڑ ک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور تمپ گومازی کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کیپوں کو تباہ ، تین گاریوں اور ایک موٹر سائیکل کو تباہ کردی گئی۔ کارروائی میں ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران چار مبینہ شرپسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بالیچہ کے مقام پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو اسکول کے میدان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔