کامرہ: پاکستان ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ نے رواں سال کا 16واں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائيہ کے حوالے کرکے سالانہ پيداواری ہدف حاصل کرليا۔ جے ايف 17 تھنڈر طيارہ پاک فضائيہ کے سپرد کرنے کے لیے کامرہ کينٹ ميں تقريب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزير دفاعی پيداوار رانا تنوير تھے۔ تقریب میں پاک فضائيہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہيل امان بھی موجود تھے۔ ترجمان پاک فضائيہ کے مطابق ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ سالانہ 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنا رہا ہے، جن ميں جديد آلات نصب ہيں
کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے یکم جنوری 2016 سے ملک بھر کے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے ایسکپورٹ ایوراڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو توانائی سمیت 3 اہم چیلنجز درپیش تھے، ہم نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کا چیلنج قبول کیا اور آج کا پاکستان 5 سال کے پاکستان سے کافی بہتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 تک سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو جائے گی جب کہ 2025 تک مزید 15 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی، آئندہ 2 سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا خاتمہ کر دیں گے
لندن : اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوشکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پرئمیر لیگ کے سلسلے میں برٹانیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-0شکست دیدی ۔ یاد رہے کہ لیگ میں یونائیٹڈ مسلسل تیسری شکست ہیں اور ایک 6میچز میں کوئی بھی میچ نہ جیت پائی ۔ کھیل بڑی تیزی سے شروع ہوا ،دونوں ٹیمیں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے اور 19ویں منٹ میں اسٹوک سٹی کے بوجان نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا اس کے 8منٹ ہرٹنووچ کے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا پہلے ہاف کے اختتام تک اسٹوک کو برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر نے شاندار کھیل کیا اور اسٹوک سٹی کے گول پر دباؤ بھر قرار رکھا لیکن گو ل کرنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتام تک میچ 2-0رہا
میامی : میجر لیگ ساکر امریکا اور کینیڈا کی بیس ٹیموں پر مشتمل ہے ، اور اس میں سترہ ٹیمیں امریکا اور تین کینیڈا کی ہیں ۔ ڈیوڈ بیکہم کو بھی ایم ایل ایس کی جانب سے ایک ٹیم کی تشکیل کی منظوری مل گئی ہے ، اور وہ اس میں اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی ابراہیم کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکہم جو دو سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ابراہیم کے ساتھ کھیل چکے ہیں ، وہ انہیں ایک پیدائشی فاتح قرار دیتے ہیں
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص ثناء اللہ سکنہ سندھ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو تحویل میں لے ہسپتال پہنچا دی۔ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
کراچی: اپنی شاعری میں رومانیت، واقعیت، رندی، تصوف، شوخی و انکساری جیسی متضاد کیفیتوں کا حسین امتزاج پیش کرنے والے مرزا اسد اللہ خان غالب اگر آج زندہ ہوتے تو اپنی 218 ویں سالگری منارہے ہوتے۔ منفرد اسلوب کے حامل اردوزبان کے عظیم ترین شعرا میں سے ایک اسداللہ خان المعروف مرزا غالب کا 218 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ اور والد کا نام عبداللہ بیگ تھا۔ آپ 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم چارسال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ 1810 میں 13 سال کی عمرمیں ان کی شادی امراء بیگم سے ہو گئی، شادی کے بعد انھوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی
کراچی: پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک گورنر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بھی بن گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کے بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل ترین مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر کی 8 ویں برسی آج ملک بھرمیں منائی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو 8 ویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی ورکرز کے زیراہتمام قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جب کہ ناہیدخان اورصفدرعباسی کی طرف سےجائےشہادت پرپھول چڑھائے گئے
ناگ پور : ہندوستان سے داعش میں شمولیت کے لیے جانے والے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہندوستانی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور تلنگانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناگ پور کے بابا صاحب امبیکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں نوجوان طالبعلم ہیں جبکہ ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان
کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پرقائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھر پورجوابی کارروائی کی، اس دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے