شاہین ایئرحادثے میں پائلٹ قصوروارقرار، چالان عدات میں پیش

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پولیس نے شاہین ایئر حادثہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے جس میں طیارے کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہین ایئرحادثے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس نے چالان پیش کردیا، چالان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم عصمت محمود تفتیش میں قصوروار پایا گیا ہے، اس نے شراب کے نشے میں جہاز اڑایا اور120 سے زائد مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ ایسا کرکے اس نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا



جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شورمچانا درست نہیں، راناثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین نے لودھراں میں اچھی مہم چلائی، وہ تحریک انصاف کو لودھراں میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اچھی تھی وہ جیت گئی، جہاں پی ٹی آئی بہتر تھی کامیاب ہوگئی، جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں



بلاول بھٹو کی بغیر پروٹوکول لیاری آمد، ننھی بسمہ کے والد سے تعزیت کی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری چند روز قبل وی آئی پی پروٹوکول کے باعث جاں بحق ہونے والی 10 ماہ کی بچی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری بغیر پروٹوکول کے لیاری میں واقع ننھی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد نے تعزیت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین نے نثار کھوڑو کے بیان پر معذرت کی اور بسمہ کے والد کو سرکاری نوکری کی یقین دہانی بھی کرائی



2600 ملین ڈالرکے بجائے 1300ملین ڈالرادھارلےکرملک چلارہے ہیں، اسحاق ڈار

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کےلیے گئے قرضے ہم نے ادا کیے لیکن شکایت نہیں کی اور 2600 ملین ڈالرکی بجائے 1300 ملین ڈالر ادھار لےکرملک چلارہے ہیں۔ لاہور میں انکم ٹیکس افسران سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ملک اسٹیٹس کو سے نہیں چل سکتا ہے، موجودہ حکومت سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ قراردینے کی تیاریاں ہوچکی تھیں ، گزشتہ حکومت کےلیے گئے قرضے ہم نے ادا کیے لیکن شکایت نہیں کی۔ سب جانتے ہیں کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان آنا بند کردیا تھا لیکن آج عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں،



پریرا کو چار سال کی پابندی کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


کولمبو: سری لنکن اوپنر کشال پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ کے دوسرے نمونے کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں جس کے باعث ان پر چار سال پابندی کا خدشہ ہے۔
اکتوبر میں پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے 25 سالہ بلے باز کو معطل کردیا تھا۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سری لنکن کرکٹ نے انہیں اس معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا تھا۔
جمعے کو سری لنکن وزیر کھیل دیا سری جیاسیکرا نے بتایا کہ آئی سی سی نے ہمیں بتایا ہے کہ پریرا کا ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے حولے سے کیے گئے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے



سعودی عرب میں اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق، 110 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق جب کہ 110 زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی شہری دفاع کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب شہر جازان کے جنرل اسپتال میں جمعرات کی علی الصبح آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے سب سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل میں واقع زچہ بچہ وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے دیگر حصے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے



ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: جشن عید میلاد النبیﷺ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر شہر اور گلی محلوں میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں عاشقان رسول کی جانب سے گزشتہ روز نماز مغرب کے ساتھ ہی خاتم النبین، سید المرسلین آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گاؤں کی گلیاں، کوچے، بازار اور چوراہے برقمی قمقموں سے منور ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے،



سنگین میں مقامی کمانڈر سمیت ’پچاس طالبان‘ ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں گذشتہ رات سرکاری فورسز سے لڑائی میں ایک مقامی طالبان کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔افغانستان کی سرکاری فورسز ضلع سنگین کا قبضہ طالبان سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جنھوں نے بدھ کو پورے ضلع پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ افغان حکام کا کہنا ہے شدید جنگ کے بعد سرکاری فورسز نے ضلع سنگین میں اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا جبکہ امریکی افواج اس دوران فضائی کارروائی کرتی رہیں



پاکستان بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مخالف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے. پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور عرب جمہوریہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے.
اس موقع پر شامی بحران کا پُر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا



2 مسلم ممالک میں کرسمس تقریبات پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


بندر سری بگوان، موغا دیشو : صومالیہ اور برونائی دارالسلام نے کرسمس اوے نیو ائر کی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان تقریبات سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برونائی دارالسلام میں اس حوالے سے عوامی سطح پر تقریبات منانے والوں کو 5 سال قید کی سزاء دینے کا بھی اعلان کیا، برونائی درالاسلام کے بعد صومالیہ کی حکومت نے بھی پابندی کا اعلان کیا