کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔ دونوں عہدوں کیلئے امیدواروں کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے اور دو الگ الگ سیشنز میں انتخاب بھی آج کے دن ہی ہوگا۔ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی اعظم داوی نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح طلب کیا ہے جس میں پہلے مئی سے اب تک خالی اسپیکر کے عہدے پر امیدوار کا انتخاب ہوگا اس کے بعد قائد ایوان (وزیراعلیٰ ) کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔ اسپیکر کے عہدے کیلئے ہم نے جو شیڈول گورنر بلوچستان کو منظوری کیلئے بجھوائے ہیں ۔ اس کے بعد صبح دس سے گیارہ بجے اسپیکر کیلئے امیدواروں کی جانب کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ تحلیل کردی گئی‘ اتحادی جماعتوں کے پاس وہی وزارتیں ہونگی جبکہ وزارت دیگرممبران کے سپرد بھی کیے جانے کابھی قوی امکان ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس پچھلے ڈھائی سال کے دوران صرف دووزارتیں تھی اب امکان ہے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کی جانب سے گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس اہمیت کی حامل ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو دعوت دی جائے گی آل پارٹیز کانفرنس اس حوالے سے افادیت اور اہمیت زیادہ ہے کہ بلوچستان میں حکمرانوں نے اپنے ڈھائی جو گزارے ہیں اس دور میں گوادر کے مقامی بلوچوں کو مکمل نظرانداز کیا گیا اس لئے آج عوام پانی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اور پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے جو وعدے کئے وہ وعدے تک محدود رہے عملاً گوادر کے بلوچوں کی سماجی زندگی گزارنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے
کوئٹہ: بلوچستان میں ڈھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ کے منصب پر نواب ثناء اللہ زہری بلامقابلہ منتخب ہونگے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی نے بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کافیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ مری معاہدے کو ڈھائی سال مکمل ہوگئے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پیش کردیا جسے منظور کرلیاگیا۔آج وزیراعلیٰ کا چناؤ عمل میں لایاجائے گا‘ارکان اسمبلی اپناووٹ کاسٹ کرینگے
کوئٹہ: کوئٹہ میں عید میلادالنبی اور کرسمس کے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔12 ربیع الاول کے موقع پر2500 سے زائد پولیس اے ٹی ایف ڈسٹرکٹ پولیس اور بی سی اہلکاراورہزار سے زائد ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔شہر بھر میں70 سپیشل نا کے قائم کر دیئے گئے ۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی اور فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائیگا۔ایس پی سیکورٹی سید جاوید اقبال غرشین نے’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ کوئٹہ میں عید میلادالبنی کے موقع پر آج کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے سخت حفاظتی
کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون نے پسند کی شادی نہ ہونے پر محبوب کی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے بیس سالہ آمنہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کلی شابو میں پیش آیا جہاں جان بی بی نامی ملزمہ نے ایک گھر کے دروازے پر دستک دی اور مردم شماری کے بہانے بیس سالہ آمنہ کو بلاکر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے آمنہ کا چہرا بری طرح متاثر ہوا اور اسے شدید زخمی حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بی ایم سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایوب کے مطابق ماثرہ خاتون کو اسپتال کے برن آئی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آمنہ کے جسم کا بیس فیصد حصہ متاثر ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ جان بی بی کو جائے واردات سے کچھ فاصلے پر رکشے میں فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور قلات میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران نو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایف سی کے دو جوان اور ایک آٹھ سالہ بھی جاں بحق جبکہ ایک آفیسر سمیت دو زخمی بھی ہوئے۔ سو کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور تحصیل دشت میں دوسرے روز بھی فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی جاری رہی جس کے نتیجے میں پہلے روز تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے روز مزید پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایف سی حکام نے بتایا کہ منگل کو فرنٹیئر کور بلوچستان مکران سکاؤٹس 125 ونگ کا دستہ لیفٹیننٹ
تربت: حلقہ پی بی 50 دشت ،مند،تمپ میں ضمنی الیکشن ، حالات کشیدگی کا شکار ،امیدوار اپنے گھروں میں محصور،ووٹرز کا سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامناحلقہ پی بی 50 مند، تمپ اور دشت میں 31 دسمبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن سر پر پہنچ گیا مزکورہ علاقوں میں ابھی تک الیکشن کی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکے گزشتہ دنوں اس حلقے دشت میں الیکشن مہم کے دوران پانچ افراد کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں مغویان میں سے دو کا تعلق بی این پی عوامی اور تین کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے اس واقعے کے بعد مزکورہ حلقہ میں عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گئی ہے الیکشن کی سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جبکہ اس خوف و ہراس کے ماحول میں امیدوار بھی اپنے
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز بلوچستان میں چائنا و دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لئے انتہائی شدت سے بلوچ عوام کی نسل کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دشت کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے و فورسز کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیرہ بلوچ کی شہادت بلوچ دشمنی کی عکاس ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے مُرماسی کا گھیراؤ کرکے فورسز نے ایک درجن کے قریب مقامی لوگوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کردیا جبکہ آواران میں پہلے سے جاری آپریشن میں وسعت لانے کے لئے مزید دستے آواران پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جغرافیہ
گوادر : گوادر میں تیس دن گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں پانی سپلائی نہ کرنا افسوس کی بات ہے ضلعی انتظامیہ صرف اجلاس پر اجلاس منعقد کررہی ہے مگرعملی اقدام نہ کرنا اور صوبائی حکومت سے رابطہ نہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے‘ حکمرانوں کو نہ ماضی میں گوادر کے عوام سے دلچسپی رہی ہے اور نہ اب ہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بغیر گوادر کی ترقی خواب ہے۔ ان خیالات کااظہارممبر صوبائی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حمل کلمتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادرشہر میں عملاًکربلا ہے شہری کھارے پانی سے اپنا گزر بسر کررہے ہیں‘ پورٹ سٹی کے باسی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں حکومت ایک طرف گوادر کی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کررہی ہے دوسری طرف عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس جدید دور میں گوادرکے عوام کو بنیاد ی سہولت سے محروم کیا گیا