اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تو شرکت کریں گے گوادر صوبے کے ماتحت ہونا چاہیئے اور اس پر حق حاکمیت تسلیم کیا جائے ، مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


حب:معیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی سے ہمارے پڑوسی ملک کوتکلیف ہورہی ہے اورپاکستان کو خوشحال ملک دیکھنانہیں چاہتا ،بلوچستان کے فیصلے مری اورلاہور کے بجائے بلوچستان میں ہونی چاہے سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہے گورنر راج کا امکان نہیں ہے پاکستانی ریاست کولبرلازم اورسیکولرازم بننے نہیں دینگے یہ اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور یہاں عدل کانظام چلے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے حب میں جے یو آئی کے زیر اہتمام نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ 47 19سے لیکر ہمار ا نظام عدل دلدل میں پھنسا ہوا ہے کہیں سال گزر جاتے ہیں لوگوں کو انصاف نہیں



بلوچستان میں آپریشن پر میڈیا کی خاموشی قابل مذمت ہے انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں جاری آپریشن اور میڈیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ بلوچستان کے کسی حصے میں آپریشن نہ ہو رہا ہو یا کسی لاپتہ بلوچ فرزند کا مسخ شدہ لاش کسی سڑک کنارے یا ویرانے سے نہ ملے ۔ دشت کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جارحیت جاری ہے،دشت بل نگور،جت میں فورسز نے آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک بچی سمیرین فدا حسین شدید زخمی ہوء 9 سال کی زخمی بچی کو علاج کے تربت لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سمیرین فداحسین شہید ہو گئیں۔ 21 دسمبر کو مشکے مر ماسی میں آپریشن کے دوران کئی نہتے بلوچوں کے جھونپڑیوں سے بنے گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جس میں گہرام ولد اُمیت کے پانچ گھر، محمد بخش اور اُس کے بھائیوں کے دس گھر، عبداللہ و جمل کے چار گھر اور عبداللہ ولد خان محمد کے پانچ گھر گھریلو سامانوں سمیت جلائے گئے ہیں۔



بلوچستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری بلوچستان کی مخدوش میں ممکن نہیں اور نہ ہی 5 لاکھ افغان مہاجرین خاندانوں کی موجودگی میں ہم انہیں قبول کریں گے نادرا حکام نے شناختی کارڈ کے اجراء پر جو پابندی لگائی تھی انہیں ختم کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی افغان مہاجرین چاہئے کسی بھی زبان ‘ نسل ‘ فرقہ سے تعلق رکھتا ہو ان کیلئے آسانی پیدا کرنے کی مترادف ہے اور خاص کر ایک ایسے وقت میں جب مردم شماری ہونے کو ہے جعلی حکمرانوں کے سیاسی دباؤ کے سامنے اسلام آباد کے نادرا حکام کے ارباب و اختیار ڈی جی نادرا کا یہ اقدام قابل تشویش عمل ہے جو بلوچوں کیخلاف ایک گہری و منظم گھناؤنی سازش کے مترادف ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمران بااختیار ادارے ایک جانب مذہبی جنونیت انتہاء پسندی ‘ طالبائزیشن



قلات ، شدید سردی کی لپیٹ میں، عوام گھروں میں محصور

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات میں شدید سر دی کی لہر جا ری سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں اور سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں شدیدسردی کی وجہ سے قلات اور گرد نواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8۔ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچھے چلاگیا ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہیں دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے عوام ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے ہیں سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات کو گیس کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے سردی کی بڑھتے ہی گیس پریشر بلکل



جمعیت نے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نام نہاد نعروں کو دفن کر دیا ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ہمارے آکابرین کی حقیقت کاؤشوں اور قربانیوں کی ثمر کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اس وجہ سے لوگ جوق درجوق ہماری صفوں کا حصہ بن رہے ہیں ایک گھر میں بھی بھائیوں کے درمیان مختلف معاملات پر اختلاف ہوسکتا ہے بات چیت ہی کے ذریعے تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر رکنیت کی بحالی کے مبارکباد دینے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ آج اس وقت بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا جو سیاسی نعرہ تھا جس کے ذریعے وہ عوام سے ووٹ لیتے یا اس کے جذبات اکھساتے اس کو جمعیت علماء اسلام نے عوامی نمائندگی کا



خیر جان بلوچ سے اظہار تعزیت ،ڈاکٹر شفیع بزنجو نے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وپولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان خیرجان بلوچ کے بھائی ڈاکٹرشفیع محمدبلوچ کی شہادت پرنیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈپٹی میئر خضدارعبدالحمید بلوچ ،مرکزی رہنماء سابق ناظم خضدار محمدآصف جمال دینی،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی عطاء محمدبنگلزئی،حاجی احمد نواز بلوچ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی عبدالصمد بلوچ،صوبائی لیبرسیکرٹری عبیداللہ لاشاری سمیت کوئٹہ سے شہادت کے دن خیرجان بلوچ کے ہمراہ آواران کی تحصیل آبائی گاؤں جھاؤ گئے جہاں نیشنل پارٹی کے رہنماء شہید ڈاکٹرشفیع محمدبلوچ کی تدفین کے بعد فاتحہ خوانی کی اورنیشنل پارٹی کے رہنماء خیرجان بلوچ کوصبر کی تلقین کرتے ہوئے ہمدردی کااظہار کیااورشہید کی علاقے کے عوام کیلئے کی گئی



بوستان میں تجارتی گوداموں میں ایف سی کو لوٹ مار غیر آئینی اقدام ہے ، پشتونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کسٹم حکام اور ایف سی کی جانب سے بوستان ضلع پشین میں تاجروں کے تجارتی گودام پر چھاپے اور خوارک کی اجناس ودیگر تجارتی اشیاء کو لوٹنے کے غیر آئینی قاونونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وفاقی وزرات داخلہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا میں کسٹم حکام اور ایف سی کے غیر قانونی اور عوام دشمن کا رروائیوں کا فوری نوٹس لیکر اپنی ان عوام دشمن کارروائیوں سے روکیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام اور ایف سی نے ہمارے صوبے میں اپنی متبادل حکومت قائم کرکے عوام دشمن کا روائیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صوبائی اضلاع کی سطح پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی متبادل طاقت کے زریعے اپنی



کوئٹہ میں گیس بحران ،سیاسی جماعتوں کی احتجاجی ریلی وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں شدید سردی کے موسم میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادر لو نی کر رہے تھے ریلی اور دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میٹرو پولٹین کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما رضا وکیل، پی ٹی آئی کے قاسم سوری، اے این پی کے بی این پی کے جمال لانگو آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رحیم آغا، مرکزی انجمن تاجران کے سید تاج آغا ، پیپلز پارٹی کے حفیظ الملک مینگل سمیت عبدالستار چشتی سمیت دیگر بھی موجد تھے ۔



کچھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور وشور سے جاری

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :چھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور شور سے جاری چھ کلومیٹر فاصلے میں ناقص میڑیل کے استعمال کاا نکشاف تعمیر شدہ کے کام کو دوبارہ اکھاڑ دیا گیا نیب بلوچستان نے نوٹس لے لیا ایکس ای این پٹ فیڈر کینال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا کام کے معائنہ کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق جنرل (ن)پرویز مشرف کے دور اقتدار میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا کئی سالوں کے بعد کچھی کینال کے منصوبے کا تعمیراتی کام بلوچستان کی حدود میں پہنچ گیا



آواران مشکے ودیگر علاقوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، بی ایچ آر او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں مشکے، آواران، گچک، راغئے و ان سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو قتل کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکارعام آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران فورسز نے کئی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی لوگوں کو قتل و زخمی کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی گھروں کو بھی فورسز نے جلایا ہے۔گھروں کو جلانے کے باعث متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلوچ ہیومین رائٹس کے ترجمان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر علاقے کی گزشتہ پانچ دنوں سے ناکہ بندی کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو اشیائے خورد نوش کی قلت سامنا ہے۔