ٹرانسپورٹروں کا فورسز کے رویئے کیخلاف احتجاج ،قومی شاہراہیں بند کر دیں ،حکام سے مذاکرات میں پہیہ جام ہڑتال موخر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل 2006 ء ماڈل سے پرانی لوکل بسوں کی بندش اور سیکورٹی فورسز کے کانوائے کے نام پر گاڑیوں کو روکے جانے کیخلاف منگل کو صوبے کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی اور مختلف شاہراہوں کو ٹرانسپورٹرز نے بند کئے رکھا احتجاج کے دوران مختلف روٹس کی لوکل بسیں بھی نہ چل سکیں تاہم ان کی ہڑتال رکشہ والوں کیلئے رحمت بن گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی گئی جس کے دوران ٹرانسپورٹروں نے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ہے کہ کانوائے کے نام پر ان کی بسوں اور گاڑیوں کو گھنٹوں تک روکنا سراسر ظلم ہے جبکہ وہ نئے ٹائم ٹیبل اور 2006ء ماڈل تک بسوں کی



سپریم کورٹ نے لاپتہ افرادکے کیسز خارج کردیئے ،انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ فار وائس مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لا پتہ افراد کے تمام کیسز کو خارج کر دیااور ہمارے تنظیم کی طرف سے چیف آف جسٹس پاکستان کو ایک خط ارسال کریں گے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ اس فیصلے پر نظر ثانی کے متعلق درخواست کرینگے۔ 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع بلوچ فار وائس مسنگ پرسنز اور ایچ آر سی پی کے زیر اہتمام بلوچستان میں انسانی حقوق کی پاما لیوں کے خلاف کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔



بلوچستان آپریشن ،بی این ایف نے 10 دسمبر کو شٹرڈاؤن وپہیہ جام کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں جمعرات 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن ، ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بولان سے اغواء ہونے والے درجنوں خواتین کی عدم بازیابی اور لاپتہ بلوچ کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکناں کی اغواء اور انہیں قتل کرنے کی کاروائیاں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ مقامی میڈیا سمیت دوسرے اداروں کو ریاست نے اپنے کنٹرول میں لیکر اپنے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ تاکہ مہذب ممالک بلوچستان میں جاری نہتے بلوچ عوام کی قتل عام سے بے خبر رہیں۔



گوادر سے متعلق اے پی سی اہمیت کی حامل ہوگی تمام جماعتوں کو مد عو کرینگے بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل تحفظات و خدشات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس اہمیت کی حامل ہوگی پارٹی کے لئے بلوچوں کو درپیش مسائل کے حل اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے مردم شماری بلوچستان کے مخدوش حالات و لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کی موجودگی میں ممکن نہیں نہ اسے قبول کریں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل تحفظات ، خدشات کے حوالے سے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی جس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا یہ کانفرنس گوادر کے اختیارات بلوچستان کو دینے ، گوادر میں مقامی بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کی خاطر قانون سازی اور بلوچوں کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے کانفرنس کا منعقد کرنا اہمیت کا حامل ہوگا



قوم پرستوں نے بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں قوم پرستوں کی موجودہ حکومت نے بلوچستان کو ایک بدترین پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے جس سے نکالنے کیلئے برسوں درکار ہوگی بغیر دلیل اور کارکردگی کے بات کرنے والے حکومت نے 50ارب روپے لیپس کرکے صوبہ دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے حقوق دلانے والوں نے اس نعرے کی آڑ میں اہل بلوچستان کو حقوق سے محروم کردیا ہے بلند آواز سے بات کرنے والے حکومت سے کہتے ہیں کہ دلیل کے بغیر آواز جتنی بلند بے اثر رہتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی‘



ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت اے این پی اور بی این پی کا مشترکہ اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت مینگل ہاؤس سریاب روڈ میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور زیر غور آئے بلوچستان کے بہت سے مسائل پر دونوں پارٹیوں میں اتفاق پایا گیا



ملک کو سیکولر نہیں بننے دینگے اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے ، لیاقت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی اورمعاشی ہیں حکمران عوام کو اعتماد میں لیں حکمران اتحاد کا انتشاربلوچستان کے حالات کو دوبارہ انتشار کاشکار کر رہاہے عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف جارہے ہیں ۔ اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے پسماندگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔عوام کوصحت تعلیم روزگار انصاف کی سہولتیں میسر نہیں حکمران اوران کے بچوں کو ہر قسم کی وی آئی پی سہولیات میسر نہیں ۔سازش کے تحت امت کے درمیان یکجہتی واتحادپارہ پارہ کی جار ہی ہے ۔جمہوریت کے نام پر آمریت کے پیداوار نے ملک وعوام کو برباد کر دیا ہے ۔ پاکستان کو سیکولر لادین بننے کی سازش ہورہی ہیں ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کے دل مطمئن ہوں گے کہ ہم اچھی پارٹی میں آئے ہیں



حکومت ناراض بلوچوں سے رابطے میں ہے معاملات جلد طے پانے کی تو قع ہے گو رنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تاخیر سے صوبہ کا درجہ ملا جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ بہت دیر تک ترقی کے عمل میں شریک ہی نہ ہوسکے او ربلوچستان دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا تاہم انہوں نے کہا کہ اب صوبے کی پسماندگی دور کرنے کی سنجیدہ کاوشیں ہورہی ہیں اور خاص طور سے گذشتہ تین سال سے موجودہ حکومت نے صوبے میں ہمہ گیر اور بامعنی ترقی کے عمل کا آغاز کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ میں پہلی بار ادارے تعمیر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئرکموڈور مصطفی انور کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے پی اے ایف ایئروار کراچی (PAF-Air War Collage) کے زیرتربیت آفیسران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔



عالمی امدادی ادارے صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون کریں، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں موذی امراض کے تدارک اور ٹیکہ جات کی مہم کی کامیابی کے لیے عالمی ادارے صوبائی حکومت سے تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہا (Raha) کے زیر اہتمام EPI سے متعلق ٹیکہ جات کی اسٹوریج کی استعداد کا ر میں اضافے اور Prosthetic اور آرتھوپیڈک پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان وسیع و عریض صوبہ ہے، جبکہ حکومت کے وسائل انتہائی محدود ہیں، عالمی امدادی ادارے صحت عامہ اور ای پی آئی اور دیگر موذی امراض کے تدارک کے لیے صوبائی حکومت سے موثر تعاون کریں، تاکہ صوبے سے موذی امراض کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پرامن، تعلیم یافتہ اور صحت مند بلوچستان ہمارا مشن ہے،



مری معاہدہ پر عمل در آمد کی امید ہے ،جنر ل (ر)قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ریاستوں اور سرحدی امورکے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مری معاہدہ حقیقت ہے جس کو میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزئی نے بھی تسلیم کیا ہے معاہدے کے مطابق حکومت 4 دسمبر کو تبدیل ہو نا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوئی لیکن جلد اس پر عملدرآمد کی امید ہے۔ راہا منصوبے کے تحت افغان مہا جرین کی آمد کے باعث متاثرہ ہونیوالے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری ہے جس پر منصوبے کی مالی معاونت کرنیوالے ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا